counter easy hit

کوئٹہ : سیٹلائٹ ٹاؤن میں پولیس موبائل پر فائرنگ،2اہلکار جاں بحق

Quetta police opened fire on the town

Quetta police opened fire on the town

کوئٹہ : سیٹلائٹ ٹاؤن میں پولیس موبائل پر فائرنگ،2اہلکار جاں بحق
کوئٹہ……کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں پولیس موبائل ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ سےدو اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب منیر مینگل روڈ پیش آیا، جہاں پولیس کی موبائل ٹیم معمول کی گشت پر تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ اس واقعہ میں دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔واقعہ کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، علاقے میں قائم ناکہ جات پر سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔