counter easy hit

شمالی کوریا کے میزائل لانچ سے امن کو خطرہ ہے،جنوبی کوریا

North Korea's missile launch

North Korea’s missile launch

سیول……جنوبی کورین حکام نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل لانچ کی اشتعال انگیزی پوری دنیا کے استحکام اور امن کیلئے خطرہ ہوسکتی ہے۔
جنوبی کورین وزارت دفاع کی ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کو اس طرح کی اشتعال انگیز کارروائیوں سے دور رہنا چاہیئے ، ماضی میں شمالی کوریا نے میزائل تجربات سے قبل امریکا اور چین کو پیشگی وارننگ دیں تھیں، لیکن رواں ماہ کئے گئے جوہری تجربے سے قبل کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔جاپانی حکام نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے تجربے کی تیاری کر رہا ہےاور یہ تجربہ ایک ہفتے کے اندر اندر کئے جانے کا امکان ہے