counter easy hit

کوئٹہ میں سرچ آپریشن، کالعدم تنظیم کا کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک

Usman

Usman

کوئٹہ (یس ڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ کے پولیس چیف عبدالزاق چیمہ کے مطابق ہزار گنجی کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران فرنٹئیر کور اور کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے جبکہ جوابی فائرنگ میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر عثمان سیف اللہ اور اس کا ایک ساتھی ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران ایک شدت پسند کو گرفتار کر لیا گیا اور زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔