counter easy hit

کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم جاری رکھنے کا فیصلہ

Quetta decided to continue campaign

Quetta decided to continue campaign

کوئٹہ۔۔۔۔۔۔۔۔کوئٹہ میں دھماکے کے باوجودحکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم جاری رکھنےکافیصلہ کیا ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان انوارالحق کا کہنا ہے کہ ہم کوئٹہ شہر کو پولیو اور دہشت گردوں سے پاک کریں گے۔
ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردوں کےمذموم عزائم سےہرگز مرعوب نہیں ہوں گے، ہدف کےحصول کیلئےانسداد پولیو مہم میں ایک روز کا اضافہ کیاجائےگا۔انور الحق کا کہنا ہے کہ دہشت گرد چند ڈالروں کےعوض تخریبی کارروائیاں کررہے ہیں،کوئٹہ کو دہشت گردوں سے پاک کیا جائے گا۔