counter easy hit

آکلینڈ:پاکستانی ٹیم کی پہلے T20 کیلئے بھرپور پریکٹس

 team's first full practice for T20

team’s first full practice for T20

آکلینڈ۔۔۔نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم نے آکلینڈ میں بھرپور پریکٹس کی ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا معرکہ 15 جنوری کوہوگا۔ جس کےلیےپاکستان ٹیم کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں ۔
گزشتہ روز توبارش کی وجہ سے ٹیم نے انڈور سیشن کیا لیکن آج کھلاڑیوں نے خوشگوار موسم میں آؤٹ ڈور میں 3گھنٹے ٹریننگ اور پریکٹس کی۔آکلینڈ سے ٹیم مینجمنٹ کے ترجمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں ۔ بولرز کو اضافی ٹریننگ کے لیے دوسرے کھلاڑیوں سے ایک گھنٹہ پہلے گراؤنڈ بھیجا گیا ۔ترجمان نے کہا کہ محمد عامر مکمل ردہم میں ہیں اور سب کی توجہ کا مرکز ہونے کی وجہ سے پریشان نہیں ہیں ۔