counter easy hit

کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 20 مزدور جاں بحق

Dead Bodies

Dead Bodies

کوئٹہ (جیوڈیسک) تربت کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 20 مزدورجاں بحق جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔

کوئٹہ میں تربت کے علاقے گگ دان میں نامعلوم افراد نے رات گئے مزدوروں کے کیمپ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 20 مزدور ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدورسہراب ڈیم پر کام کررہے تھے جن میں سے 16 کا تعلق صادق آباد جب کہ 4 کا حیدرآباد سے تھا تاہم زخمی ہونے والے مزدوروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

جب کہ جاں بحق افراد کی میتیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ واقعہ کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔