counter easy hit

بریکنگ نیوز : یہ تو ہونا ہی تھا۔۔۔ قطر نے پاکستان سے مدد مانگ لی، مگر کس معاملے میں ؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قطر نے پاکستان نے مدد مانگ لی، مگر کس معاملے میں ؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی۔ قطر نے پاکستانی مزدوروں کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان سے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے مزید افرادی قوت کی درخواست کر دی ہے۔

میں پہلے شوہر کو ایک اتوار ملی اور دوسرے اتوار شادی کرلی، کیونکہ پہلی اتوار ہوٹل میں۔۔۔” معروف اداکارہ جگن کاظم نے اپنی نجی زندگی سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی قطر کے نائب وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم سے ملاقات ہوئی۔ اسکے علاوہ قطری وزیر خارجہ، چیمبر آف کامرس اور ڈیویلپمنٹ فنڈ کے عہدیداروں سے بھی اہم ملاقاتوں میں قطر اور پاکستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے فروغ اور افرادی قوت کے تبادلے پر بھی مشاورت کی گئی۔ قطر ی حکام کے مطابق پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت میں 63 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔ معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے ۔قطر نے تجارت اور اقتصادی میدان میں پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے اہم تجارتی شراکت داروں میں شامل ہے ۔اس موقع پر زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ قطر اور پاکستان گہرے اور برادرانہ تعلقات سے جڑے ہوئے ہیں۔ ایک لاکھ پاکستانیوں کو بھرتی کرنے کے فیصلے پر فوری عملدرآمد ناگزیر ہے ۔ امیر قطر کے ویژن کے مطابق مزید کوٹہ بھی مختص کیا جائے گا۔ ۔ قطر نے پاکستانی مزدوروں کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان سے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے مزید افرادی قوت کی درخواست کر دی ہے۔

QATARM, SEEKS, PAKISTAN'S, HELP, FOR, HIS, MATTERS, GREAT, NEWS, FOR, PAKISTANIS

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website