counter easy hit

پنجاب بیوروکریسی میں شہباز شریف کی ٹیم کی واپسی سابق حکومت کی ایمانداری کااعتراف، الزامات بے نقاب ہوچکے، خان یوسف

پنجاب بیوروکریسی میں شہباز شریف کی ٹیم کی واپسی سابق حکومت کی ایمانداری کااعتراف، الزامات بے نقاب ہوچکے، خان یوسف

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق جنرل سیکرٹری خان یوسف نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب بیوروکریسی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف  کی منتخب کردہ ٹیم کو دوبارہ واپس لانا نااہل حکومت کی طرف سے اپنے الزامات پر خود ہی شرمندگی کا اظہار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف خود بھی انہتائی قابل اور ایماندارانسان ہیں اس لئے انہوں نے ہمیشہ ٹیم کیلئے ایماندار اور محرک افسروں کا انتخاب کیا ۔ تبدیلی حکومت کی طرف سے اسی ٹیم کی واپس تعیناتی پچھلے پانچ سال مسلسل لگائے گئے الزامات کے غلط ہونے کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔

تبدیلی سرکار نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف  کی ایماندار اوراپنے الزامات کے بیہودہ اور بے بنیاد ہونے کاخود ہی اعتراف کرلیا ہے۔

 

KHAN YOUSAF, EX-GEN SECRETARY, PMLN, FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website