counter easy hit

قطر دہشت گردی کی مالی معاونت کرنا بند کرے، ڈونلڈ ٹرمپ

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر پر بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی مالی معاونت کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت کا پرچار کرنا بند کیا جائے۔

Qatar to stop financing of terrorism, Donald Trump

Qatar to stop financing of terrorism, Donald Trump

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور ممکن ہے کہ حالیہ واقعات دہشت گردی کے خوف کے خاتمے کی شروعات ہوں۔ قطر تاریخی لحاظ سے بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی مالی معاونت کرتا رہا ہے۔  قطر فوری طور پر دہشت گردی کی مالی معاونت بند کرے۔ ٹرمپ نے قطر سمیت خطے کے دیگر ممالک سے کہا کہ وہ نفرت کے درس کو روکیں اور فی الفور دہشت گردی کے حمایتی نظریات کو ختم کریں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت 7 مسلم ممالک نے قطر پر اخوان المسلمون اور داعش کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website