counter easy hit

ن لیگ انصاف کی راہ میں رکاوٹ بنی تو ہم قانونی اداروں کا ساتھ دیں گے، شاہ محمود قریشی

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگرمسلم لیگ (ن) پاناما معاملے پرانصاف کی راہ میں رکاوٹ بنی تو ہم قانونی اداروں کا ساتھ دیں گے۔

If N league make the obstruction of justice we will support legal entities, Shah Mehmood Qureshi

If N league make the obstruction of justice we will support legal entities, Shah Mehmood Qureshi

ملتان جیل کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاناما پیپرکی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے حکم پرقائم کی گئی، جب تک نوازشریف وزارت عظمیٰ کے عہدے پررہیں گے جے آئی ٹی پردباؤ بنا رہے گا، حکومت بوکھلاہٹ کا شکارہے کیونکہ وہ جےآئی ٹی میں مناسب جواب نہیں دے پا رہی اوراب اسے متنازع بنا کربائیکاٹ کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے، اگرمسلم لیگ (ن)  قانون اورانصاف کی راہ میں رکاوٹ بنی توہم قانونی اداروں کے ساتھ ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جمشید دستی سے کارروائی میں انتقام کی بوآرہی ہے، آج جو حکومت پر تنقید کر رہے ہیں انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے، شیخ رشید پر ایک نمائندے کے ذریعے حملہ کرایا گیا اورجمشید دستی پر ایسے مقدمات بنائے گئے جن کا علم ہی نہیں ، ہم نے اسپیکر قومی اسمبلی سے کہا کہ بجٹ سیشن میں جمشید دستی کو بلوایا جائے، جس پراسپیکر نے کہا کہ جمشید دستی کی گرفتاری کی اجازت نہیں لی لیکن اطلاع دی گئی ، درخواست دی جائے تو جمشید دستی کے پروڈکشن آرڈرجاری کردوں گا، وہ جمشید دستی سے دستخط شدہ درخواست لینے آئے لیکن جیل سپرنٹنڈنٹ کہتے ہیں اوپرسے حکم ملنے تک جمشید دستی سے ملنے نہیں دے سکتے، ہم نے انہیں کہا کہ ملاقات نہیں کرنے دیتے تو درخواست پرجمشید دستی کے دستخط کرا کر بھجوادیں اور اگر جیل سپرنٹنڈنٹ درخواست پر دستخط نہیں کراتے تو پیر کو متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں معاملہ رکھیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website