counter easy hit

سندھ حکومت کی اسلحہ پرمکمل پابندی،بلاول کا آنے والی نسلوںکیلئے تحفہ ہے،قاری فاروق

qari-farooq-ahmed-Senior-Leader-&-distinguished-journalist-PPP-France-30-9-2016

qari-farooq-ahmed-Senior-Leader-&-distinguished-journalist-PPP-France-30-9-2016

پیرس(ایس ایم حسنین)  ممتاز صحافی اورپیپلز پارٹی فرانس کے سینیئر راہنما قاری فاروق احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ بھر میں اسلحے کی نمائش اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کروا کر آنے والے نسلوں کی حفاظت اور بہتر مستقبل کیلئے اہم قدم اٹھایا ہے۔ یہ ہماری آنے والی نسلوں کیلئے تحفے سے کم نہیں۔

یہ انقلابی تبدیلیاں بلاول بھٹو زرداری کے وژن کی عکاس ہیں جب کہ باقی صوبوں میں ابھی تک اسلحے کی نمائش کو کوئی کنٹرول نہیں کرسکا۔باقی صوبوں کے ذمہ داران کو بلاول بھٹو سے سیکھنا چاہیے ۔ جبکہ آج سے پہلے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں اس قدر قانون کی حکمرانی قائم ہوگی۔ آج کا کراچی باقی شہروں سے زیادہ محفوظ ہے جو کہ بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے آنے والی نسلوں کیلئےانمول تحفہ ہے اور انشا اللہ رب کریم کی مدد و نصرت سے یہ ترقی و خوشحالی کا تسلسل جاری رہے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website