counter easy hit

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی جائے شہادت پر دختر مشرق کو شاندار خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پاکستان کے طول وعرض سے جیالے جوق درجوق  شرکت کرینگے،  قاری فاروق احمد گورسی

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی جائے شہادت پر دختر مشرق کو شاندار خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پاکستان کے طول وعرض سے جیالے جوق درجوق  شرکت کرینگے،  قاری فاروق احمد گورسی

اسلام آباد/ لالہ موسیٰ(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے کہا ہے کہ 27 دسمبر کو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم کی عظیم جدوجہد کو شاندار خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک کے طول و ارض اور دنیا بھر سے جیالے بھرپور شرکت کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو جیسی عظیم راہنما جس نے اسلام اور وطن عزیز کی سربلندی کیلئے یکساں محنت کی۔ عفت وعصمت کا پیکر جس نے اپنے کردار کی بلندی سے بڑے بڑے شقی القلب آمروں کو اپنی نظریں نیچی کرنے پر مجبور کردیا اس عظیم راہنما کو اسکی جائے شہادت پر سرخ سلام پیش کیا جائیگا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے اپنی قیادت پر بلا شبہ فخر کرتے ہیں اوران کیلئے کئی بار اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اس کا ثبوت بھی پیش کرچکے ہیں۔ انشااللہ شہدائے لیاقت باغ کا خون رائیگاں نہیں جائیگا اور ان کے خون سے جلائی گئی شمع ابد تک جلتی رہیگی۔

 

qari farooq ahmed gorsi, member, executive, ppp, punjab, council

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website