counter easy hit

دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو کا بارہواں یوم شہادت، عظیم راہنما اور ان کے ساتھ جام شہادت نوش کرنیوالے عظیم جیالوں کو سرخ سلام، حاجی شکیل احمد قریشی

دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو کا بارہواں یوم شہادت، عظیم راہنما اور ان کے ساتھ جام شہادت نوش کرنیوالے عظیم جیالوں کو سرخ سلام، حاجی شکیل احمد قریشی

لالہ موسیٰ/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے جنرل سیکرٹری حاجی شکیل احمد قریشی نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بارہواں یوم شہادت عقیدت واحترام سے منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

انشااللہ صدر پی پی پنجاب چوہدری قمرالزماں کائرہ کی قیادت میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو اور ان کے جانثار ساتھیوں کو سرخ سلام پیش کرنے کیلئے جیالوں کا سمندر لالہ موسیٰ سے روانہ ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ شہید کا یوم شہادت ہر محب وطن پاکستانی کیلئے عقیدت واحترام کا درجہ رکھتا ہے ۔ عظیم شہید جمہوریت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پیپلز پارٹی پنجاب کے جوان، مائیں بہنیں بیٹیاں، صدر چوہدری قمرالزمان کائرہ کی قیادت میں لالہ موسیٰ سے روانہ ہونگی اور غریب عوام کی مسیحا محترمہ شہید کو خراج تحسین پیش کرینگے

 

haji shakeel ahmed qrueshi, general secretary, ppp, lalamusa

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website