counter easy hit

صدر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب چوہدری قمر الزماں کائرہ کے بیٹے کی وفات عظیم ترین صدمہ ہے اللہ تعالیٰ ان کو اور انکے اہلخانہ کو صبر استقامت عطافرمائیں، قاری فاروق احمد فاروقی 

صدر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب چوہدری قمر الزماں کائرہ کے بیٹے کی وفات عظیم ترین صدمہ ہے اللہ تعالیٰ ان کو اور انکے اہلخانہ کو صبر استقامت عطافرمائیں، قاری فاروق احمد فاروقی

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزیراہنما قاری فاروق احمد فاروقی نے صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب چوہدری قمرالزماں کائرہ کے جواں سالہ بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم صاحبزادے کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور دکھ کی اس گھڑی میں چوہدری قمرالزماں کائرہ کو صبر استقامت عطا فرمائیں۔

انہوں نے کہا کہ  عظیم ترین صدمہ اولاد کی میت اٹھانا ہے۔ اس کیلئے نہ باپ میں وہ توانائی باقی رہتی ہے اور نہ ماں میں زندگی رہتی ہے۔ اللہ سبحان تعالیٰ نے نہ والدین کو آزمائش فرمایا نہ بہن بھائی یا شوہر اور بیوی کو آزمائش قرار دیا۔ اللہ سبحان تعالیٰ نے اولاد کو آزمائش فرمایا۔ مال اور اولاد کو آزمائش قرار دیا۔ اللہ تعالیٰ چوہدری قمرالزماں کائرہ اور ان کے خاندان کو اس مشکل ترین آزمائش میں سرخرو کریں اور بیٹے کے رنج و غم کے بدلے ان کو دنیا وآخرت میں بلند مقام عطا فرمائیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے اسامہ قمر اور دوست حمزہ بٹ کی موت تمام اوورسیز کمیونٹی کو غمزدہ کرگئی ہے اللہ کریم چوہدری قمرالزماں کائرہ جیسے عوام دوست اور محبتیں بانٹنے والے راہنما کے دل کو صبر واستقامت سے بھر دیں اور ان کےلئے آسانیاں پیدا فرمائیں۔ الہی آمین

qari farooq ahmed farooqi, senior,leader,PPP, France