counter easy hit

اللہ سبحانہ وتعالیٰ پیپلز پارٹی کے ہردلعزیز راہنما چوہدری قمرالزماں کائرہ کو جواں سال بیٹے کی وفات کے صدمہ عظیم میں صبرواستقامت عطا فرمائیں ، چوہدری محمد رزاق ڈھل

اللہ سبحانہ وتعالیٰ پیپلز پارٹی کے ہردلعزیز راہنما چوہدری قمرالزماں کائرہ کو جواں سال بیٹے کی وفات کے صدمہ عظیم میں صبرواستقامت عطا فرمائیں ، چوہدری محمد رزاق ڈھل

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر چوہدری محمد رزاق ڈھل نے صدر پی پی پنجاب چوہدری قمرالزماں کائرہ کے صاحبزادے اسامہ قمر کی وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ پیپلز پارٹی کے ہردلعزیز راہنما چوہدری قمرالزماں کائرہ کو جواں سال بیٹے کی وفات کے صدمہ عظیم میں صبرواستقامت عطا فرمائیں اور ان کے بیٹے کو اور دوست حمزہ بٹ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں۔

چوہدری محمد رزاق ڈھل نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحومین اسامہ قمر اور حمزہ بٹ کیلئے اعلی درجات اور چوہدری قمرالزماں کائرہ اور ان کے اہلخانہ کیلئے صبرجمیل کی دعا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عظیم لیڈر کے غم میں تمام اوورسیز پاکستانی برابر کے شریک ہیں ان کے صدمہ عظیم کا سن کر ہر آنکھ اشکبار ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے کارکنان اور عہدیداروں کی طرف سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جواں سال بیٹے کا غم باپ کیلئے کوہ گراں ہوا کرتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ  امتحان کی گھڑی میں چوہدری صاحب اور ان کی فیملی کو صبر واستقامت عطا فرمائیں اور ان کے صاحبزادے کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں۔

ch. Muhammad Razaq, President, PPP, France