counter easy hit

  پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کے لئے صحافیوں کا ساتھ دیا ہے ، آذادی صحافت کے دن صحافیوں کیلئے مفت قانونی معاونت کی فراہمی  بلاول بھٹو کا انقلابی اقدام ہے، قاری فاروق احمد فاروقی

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کے لئے صحافیوں کا ساتھ دیا ہے ، آذادی صحافت کے دن صحافیوں کیلئے مفت قانونی معاونت کی فراہمی  بلاول بھٹو کا انقلابی اقدام ہے، قاری فاروق احمد فاروقی

پیرس (نمائندہ خصوصی) پیرس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کے لئے صحافیوں کا ساتھ دیا ہے اور سندھ حکومت کو بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے صحافیوں کو مفت قانونی معاونت فراہمی کے حکم پر انہوں نے سب کے دل جیت لئے ہیں  انہوں نے کہا کہ صحافی بھی ایک مظلوم ومحروم طبقہ ہے جو ہر قسم کے موسم میں ملک و قوم کو سیاسی وسماجی حالات اورسرگرمیوں سے آگاہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے  اقدامات کر کے انقلابی قدم اٹھایا ہے جس کیلئے وہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے مشکور ہیں ۔

واضح رہے کہ جمعہ کو کراچی پریس کلب کے دورے اور عہدیداران سے ملاقات کرتے ہوئے بلال بھٹو نے کہا کہ حکومت سندھ صحافیوں کو قانونی معاونت فراہم کرنے کے لئے ایک پراسیکیوٹر فراہم کرنے کو تیار ہے، تنخواہوں کی بروقت ادائیگیوں اور ملازمین کی برطرفیوں کے حوالے سے بھی سندھ حکومت اقدامات کرے گی ۔

انہوں نے کہا میڈیا کو اظہار رائے دینا چاہے، اس سے جمہوریت کو فروغ ملے گا۔

 

qari farooq ahmed farooqi, senior, leader, PPP, France

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website