counter easy hit

اللہ کریم پاک سرزمین کو اپنی خاص رحمت کی پناہ میں رکھیں، حکمران اورعوام عارضی کامیابی کے بعد مال غنیمت کی تقسیم سے اجتناب کریں اور تاک میں بیٹھے دشمن سے خبردار رہیں، قاری فاروق احمد فاروقی

اللہ کریم پاک سرزمین کو اپنی خاص رحمت کی پناہ میں رکھیں، حکمران اورعوام عارضی کامیابی کے بعد مال غنیمت کی تقسیم سے اجتناب کریں اور تاک میں بیٹھے دشمن سے خبردار رہیں، قاری فاروق احمد فاروقی
پیرس (نمائندہ خصوصی) ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت اور پیپلز پارٹی کے سابق چیف آرگنائزر برائے یورپ قاری فاروق احمد فاروقی نے دعائیہ کلمات کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ اللہ کریم ہماری پاک سرزمین کو اپنی خاص رحمت کی پناہ میں رکھیں۔ مگر حکمران اور عوام عارضی کامیابی کے جشن ممیں اتنے مست نہ ہوجائیں کہ مال غنیمت کی تقسیم کی طرف بڑھ جائیں بلکہ صبر و تحمل کیساتھ تاک میں بیٹھے دشمن پر پوری توجہ مرکوز کردیں۔
انہوں نے کہا کہ شقی القلب گھٹیہ دشمن ہمارے وجود کو کبھی برداشت نہیں کریگا اور ہمیشہ حسد کی آگ میں جلتا رہیگا لہذا ہمیں اس سے ہوشیار رہتے ہوئے اسی طرح جنگی حلات کو دیکھنا چاہیے جیسے ایک دن پہلے دیکھ رہے تھے۔ بھارت ایک ازلی شقی دشمن اس سے کبھی بھی مثبت اقدام کی توقع نہیں کی جاسکتی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے اعلان کو پاکستان کی شکست اور بھارت کی فتح قرار دیا جا رہا ہے اور دبائو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان آرمی اور ڈیفنس کو کمزور کردینے کی باتیں ہورہی ہیں لہذا اس  مضحکہ خیز پراپیگنڈا کو سامنے رکھتے ہوئے دشمن کی چالوں سے ہوشیار رہنا چاہیے۔
یہ کہنا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان کرکے عمران خان نے بھارت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، شکست تسلیم کرلی۔ اس تمام صورتحال میں پاکستان کی عوام کی جانب سے بھی سخت ردعمل کے بجائے قومی یکجہتی کو اسی طرح قائم رکھتے ہوئے دشمن کی ہر حرکت کو چیک کرتے ہوئے ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو رہائی کے اعلان کے بعد بھارتی حکام کے حوالے کرنے کی تیاری شروع کردی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو کل واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

بھارتی پائلٹ کو کل اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب بھارتی طیارے خلائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حملے کی غرض سے پاکستان میں داخل ہوئے، تاہم پاکستانی فضائیہ نے بھرپور انداز میں مئوثر کاروائی کی۔ پاک فضائیہ کے نوجوان پائلٹ حسن نے چند ہی لمحوں میں بھارت کے دو لڑاکا طیاروں کو مارگرایا۔ایک بھارتی طیارہ آزاد کشمیر میں گرا جبکہ دوسراطیارہ انڈیا کی حدود میں گر گیا۔

qari farooq ahmed farooqi, senior, leader, PPP, France