counter easy hit

  وزیر اعظم کے خطاب کو نہایت مؤثر، جامع اور فکر و تدبر سے بھرپور ظالم مودی کو میدان جنگ کے بعد عالمی سفارتی محاذ پر بھی چاروں شانے چت کردیا، چوہدری افضل لنگاہ

وزیر اعظم کے خطاب کو نہایت مؤثر، جامع اور فکر و تدبر سے بھرپور ظالم مودی کو میدان جنگ کے بعد عالمی سفارتی محاذ پر بھی چاروں شانے چت کردیا، چوہدری افضل لنگاہ

پیرس (نمائندہ خصوصی)  تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری افضل لنگاہ نے وزیر اعظم کے خطاب کو نہایت مؤثر، جامع اور فکر و تدبر سے بھرپور قرار دے دیا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ زیر حراست بھارتی ہواباز کی رہائی کا اعلان نہایت جرات مندانہ فیصلہ ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو امن کا پیغام دیا ہے۔ اس سے   وزیر اعظم  ظالم مودی کو میدان جنگ کے بعد عالمی سفارتی محاذ پر بھی چاروں شانے چت کردیا

انہوں نے کہا کہ جنگ کے ماحول میں امن کا پیغام دیکر وزیر اعظم پاکستان نے ایک زیرک رہنما ہونے کا ثبوت دیا ہے۔  پاکستان کی امن کی خواہش اسکی کمزوری نہیں بلکہ بالغ نظری کی علامت ہے۔ مودی وزیر اعظم عمران خان کی امن پیشکش کا مثبت جواب ددے اور علاقائی امن کو نذرِ آتش کرنے کی بجائے  امن و سلامتی کا راستہ اختیار کرے۔ع  نہایت بحرانی کیفیت میں قوم کی بہترین قیادت پروزیراعظم خراج تحسین کے مستحق ہیں

ch.afzal langah, senior, leader, PTI, France