counter easy hit

پاکستان پیپلز پارٹی کا 52واں یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منایا جائیگا، پیلز پارٹی آج بھی پاکستانی ایوانوں کی زینت ہے، قاری فاروق احمد گورسی

پاکستان پیپلز پارٹی کا 52واں یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منایا جائیگا، پیلز پارٹی آج بھی پاکستانی ایوانوں کی زینت ہے، قاری فاروق احمد گورسی

مدینہ منورہ/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبر ایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بھرپور اورسب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس نے پاکستان کی آئین سازی اور اس کو برقرار رکھنے میں بے مثال کردار ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج بھی پارلیمان سینیٹ اورقومی اسمبلی میں قانون ساز کمیٹیوں میں سب سے زیادہ تعداد پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرز اورممبران اسمبلی کی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی پاکستانی جمہوریت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ۔

پیپلز پارٹی کا 52واں یوم تاسیس ایک تاریخی موقع ہے جب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستانی سیاست میں غیر جمہوری سازشوں کیخلاف صف آرا ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا اوروالدہ کے نقش قدم پرچلتے ہوئے جمہوریت کی سربلندی کیلئے کوشاں ہیں ۔ انشااللہ وہ ضرور سرخرو ہونگے۔ جس طرح پارٹی کو آئینی حدود میں رہ کرچلارہے ہیں اور  شریک چیئرمین آصف علی زرداری اورمحترمہ فریال تالپور کیخلاف جھوٹے مقدمات اور دبائو برداشت کر رہے ہیں ۔  انہوں نے ثابت کردیا کہ ان میں اپنی والدہ اور نانا کی تمام خوبیاں بدرجہ اتم موجود ہیں۔

 

Qari Farooq Ahmed Farooqi, Member, PPP, Punjab, Council

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website