counter easy hit

انّ ھٰذا الصحف الاولیٰ ، یس اردو نیوز کے قیام کو چار سال مکمل پاکستان اوریورپ میں سالگرہ تقریبات کا انعقاد، قارئین کا اعتماد ہمارافخر

انّ ھٰذا الصحف الاولیٰ ، یس اردو نیوز کے قیام کو چار سال مکمل پاکستان اوریورپ میں سالگرہ تقریبات کا انعقاد، قارئین کا اعتماد ہمارافخر

پیرس (مانیٹرنگ رپورٹ) یس اردو نیوز کے قیام کو چار سال مکمل ہونے پر سالگرہ کی تقریبات اور مبارکبادوں کا سلسلہ کا آغاز ہوگیا۔ یس اردو نیوزروز اول سے تعمیری صحافت کی طرف گامزن ہے۔ یس اردو نیوز اعلیٰ صحافتی اقدارکے چار سال  ۔ نئی نسل اورنئے زمانے کے تقاضوں کے عین مطابق متوازن اورجدید صحافتی اقدار کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔

پاکستانی معاشرے اورپوری دنیا میں اردو بولنے اورسمجھنے والوں کے مسائل کو اجاگر کرناہماری اولین ترجیح ہے۔معاشرے کی مثبت تصاویر کو اجاگر کرنا اور خامیوں کی نشاندہی اور ان کی اصلاح ہمارا فرض ہے صرف اسی طرح ہم میڈ یا کو معاشرے کے چوتھے ستون کے طور پر  منوا سکتے ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اوورسیز پاکستانیوں کی تمام سیاسی وسماجی و مزہبی سرگرمیوں کو یکساں طور پر سامنے لا کر اور ان کی آواز بن کر یس اردو نیوز نے صحافت کو ایک نئی جہت دی ہے۔ پاکستان اور یورپ بھر میں قارئین کی دلچسپی اوراعتماد نے یس اردو نیوز کی ترویج اور ترقی میں اہم کردار ہے ۔ یس اردو نیوز اپنے تمام قارئین اور سیاسی وسماجی شخصیات جو ہم سے وابستہ ہیں اور دنیا بھر میں یس اردو نیوز کو سراہتے ہیں ہمارے لئے باعث فخر ہیں۔ یس اردو نیوز پاکستان کے پسماندہ ترین اور ترقی پذیر دیہات اور علاقوں سے لے کر دنیا بھر میں پاکستانیوں کی بھرپور آواز بن چکا ہے

یس اردو نیوز آزادی اظہار کا سب سے مضبوط داعی ہے ۔ اوورسیز پاکستانی صحافیوں اور سسماجی راہنمائوں کو درپیش جعلی سوشل میڈیا کمپین کیخلاف سب سے پہلے یس اردو نیوز نے بھرپور آواز اٹھائی۔
یس اردو نیوز آزاد اظہار کو سلب کرنے کے لئے استعمال کیے گئے مختلف حربوں سے اپنے قارئین کو دقتاً فوقتاً آگاہ کرتا رہتا ہے احتساب اور گڈ گورننس کیلئے آزادی صحافت نہایت ضروری ہے کیونکہ آزادی رائے کے بعد ہی ملک اور معاشرے میں صحیح جمہوریت پنپ سکتی ہےیس اردو نیوز پاکستان سمیت دنیا بھر مٰیں کشمیر، فلسطین کے مسلمانوں اور اقلیتوں کے حقوق کا بھی بھرپور دفاع کرتا آرہا ہے جس میں ہم نے اپنے صحافتی پس منظر کو مد نظر رکھتے ہوئے ان بین الاقوامی مسائل پر ہمیشہ آواز اٹھائی ہے ۔ کشمیری راہنمائوں اور اقلیتوں کا یس اردو نیوز کو سراہنا اس سلسلے کی ایک کڑی ہے

یس اردو نیوز حب الوطنی کی اعلیٰ ترین مثال بھی پیش کرتا ہے ہم اپنے وطن کے تمام سیاسی اور مذہبی معاشرتی ذمہ داروں کی آواز بنے جس پر ہمیں فخر ہے ۔ کسی بھی سیاسی وسماجی اورمعاشرتی مسئلے کو یس اردو نیوز متوازن انداز میں سامنے لایا جو ہمارا طرہ امتیاز ہے

چوتھی سالگرہ کے موقع پر مینجنگ ایڈیٹر قاری فاروق احمد فاروقی نے اپنے پیغام میں کہا کہ صحافت پیغمبرانہ پیشہ ہے اور سیاست عوامی خدمت کا نام ہے۔ صحافت کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔

تعمیری صحافت کا تقاضا ہے کہ ہم بے لوث ہو کر عوام کے سیاسی و معاشرتی مسائل کو اجاگر کریں منفی صحافت کا دور ختم ہو چکا ہے یس اردو نیوز اپنے تمام ٹیم ممبران اوردنیا بھر میں اپنے بیوروچیفس اور بلاگرز کو ہدایات جاری کرچکا ہے کہ صحافی باوقار طریقہ اپنائیں منفی قسم کے ہھتکنڈے استعمال کرنا یس اردو نیوز کی پالیسی نہیں ہے ہماری نوجوان نسل زیادہ پڑھی لکھی اور باشعور ہے وہ صرف میڈیا کے مثبت اور تعمیری کردار کی متقاضی ہے  مثبت اور تعمیری صحافت کے ذریعے ہی میڈیا کو چوتھا ستون بنایا جا سکتا ہے  ۔ آبادی کے پھیلاؤ کے ساتھ ساتھ ہمارے معاشرتی مسائل میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ہمارے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کی ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں چونکہ ذہن سازی میں میڈیا کا بنیادی کردار ہو تا ہے اس لئے تمام میڈیا ہاؤسز نوجوان نسل کو گمراہی سے بچانے اور سوسائٹی میں ان کے مثبت رول کو بڑھانے کیلئے متفقہ لائحہ عمل تیار کریں

QARI FAROOQ AHMED FAROOQI, MANAGING EDITOR, YESURDU, NEWS, MESSAGE, ON, 4TH, ANNIVERSARY, OF, YESURDU NEWS

QARI FAROOQ AHMED FAROOQI, MANAGING EDITOR, YESURDU, NEWS, MESSAGE, ON, 4TH, ANNIVERSARY, OF, YESURDU NEWS