counter easy hit

پی پی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی ، قاری فاروق احمد فاروقی

 Qari Farooq Ahmed

Qari Farooq Ahmed

پیرس(عمیر بیگ)مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو جنوبی ایشیائخوفناک جنگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔ بھارتی فوج مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا ارتکاب کر رہی ہے۔ متنازعہ ریاست پر انتہا پسند دہلی کے حکمران آر ایس ایس اور بجرنگ دل کو مسلط کرنے کا منصوبہ بنا چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز ٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کو روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ عوام باشعور ہیں پیپلز پارٹی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔