counter easy hit

فرانس کے قومی دن کے موقع پر دہشت گردی کے دلخراش واقعہ نے دل کو خون کے آنسو رولایا ہے،قاری فاروق احمد فاروقی

Qari Farooq

Qari Farooq

پیرس(نمائندہ خصوصی )فرانس کے قومی دن کے موقع پر دہشت گردی کے دلخراش واقعہ نے دل کو خون کے آنسو رولایا ہے ،ہم اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور فرانس کی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ان خیالات کا اظہار قاری فاروق احمد فاروقی چیف آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی دنیا کے کسی کونے میں ہو ہم اُس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ فرانس کی حکومت سمیت دنیا کے تمام ممالک کو ایک ساتھ مل کر اس دہشت گردی کو روکنا ہو گا ، تمام حکومتوں کو مل کر سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، اس واقعہ نے ہمارے دلوں کو لہو لہو کر دیا ہے ، ہم دکھ کی اس گھڑی میں فرانس کی عوام کے ساتھ ہیں