counter easy hit

پاکستان کو وزیراعظم پلاٹ بنا کر بانٹ رہے ہیں:قاری فاروق احمد فاروقی

 Qari Farooq

Qari Farooq

پیرس(عمیر بیگ)کرپشن پر میاں برادران کا رفقاء سمیت جیل جانے کا وقت قریب آگیا ہے، قائد کے پاکستان کو وزیراعظم اپنے خوشامدیوں میں پلاٹ بنا بنا کر بانٹ رہے ہیں۔ بے ایمانی ایک دن ضرور پکڑی جاتی ہے۔ کرپشن پر میاں برادران کا رفقاء سمیت جیل جانے کا وقت قریب آگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار قاری فاروق احمد فاروقی چیف آرگنائزر پی پی پی فرانس نے ایک ملاقات میں کیا، انہوں نے کہا کہ اربوں کا سرمایہ پاکستان سے باہر لے جانے کے معاملہ کا سراغ ایک ایماندار افسر ہی لگا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا خطاب اور اپنی صفا ئی پیش کرنا لمحہ فکریہ ہے جس پر الزام ہو وہی کمیشن تشکیل دے ‘ اس سے بڑی کرپشن کیا ہوسکتی ہے۔