counter easy hit

پاکستانی قوم اپنے عظیم محسن سے محروم ہو گئی، چوہدری قمر زمان

Qamar Zaman

Qamar Zaman

بیلجئم (بیورو چیف)عبدالستار ایدھی کی وفات سے قوم عظیم محسن سے محروم ہو گئی۔ عبدالستار ایدھی جیسے مسیحا صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں، ایسے خدمت گاروں کے نقش قدم پر چل کر انسانیت کی معراج تک پہنچا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری قمر زمان سینئر رہنما پیپلز پارٹی بیلجئم نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے جہد مسلسل سے ثابت کر دیا کہ پختہ ارادوں کے آگے کوئی چیز رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ عبدالستار ایدھی کا انتقال ملک و قوم کا ناقابل تلافی نقصان ہے جس کا ازالہ ممکن نہیں۔