counter easy hit

پاکستان پیپلز پارٹی بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کی مکمل حمائت کرتی ہے ،قاری فاروق احمد فاروقی

Farooq Ahmad

Farooq Ahmad

پیرس(نمائندہ خصوصی)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جب بھی مودی کے خلاف بات کرتے ہیں تو بھارتی حکومت کے ساتھ ساتھ نواز حکومت کو بھی تکلیف ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار قاری فاروق احمد فاروقی چیف آرگنائزر پیپلز پارٹی فرانس نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کے بعد نواز حکومت کو ہوش آیا ورنہ نواز شریف اس لئے خاموش تھے کہ مودی اور ان کی دوستی خراب نہ ہو جبکہ وفاقی وزرائاس لئے خاموش تھے کہ نواز شریف ناراض نہ ہو جائے