yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

قائم علی شاہ صاحب سب کچھ ٹھیک ہے مگر .. ؟

Yes 1 Webmaster September 12, 2015 1 min read
Qaim Ali Shah
Share this:
Qaim Ali Shah
Qaim Ali Shah

تحریر: محمد اعظم عظیم اعظم
معاف کیجئے گا..!!آج میں سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ صاحب سے براہ راست مخاطب ہوں،اِن سے یوں مخاطب ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ آج میں شاہ صاحب سے کچھ ایسی باتیں کرنا چاہتا ہوں جن پر شاید شاہ صاحب اپنی حسبِ روایت مصالحت اور مفاہمت پسندانہ سائیں سرکار کی مصروفیات کی وجہ سے توجہ نہیں دے سکے ہیں اور جن سے متعلق شاہ صاحب نے کبھی سوچاب ھی نہیں ہو گا مگر اِن کی اِنہی مصروفیات کا اندازہ کرتے ہوئے میں نے چاہاکہ میں اپنے سائیں سیدقائم علی شاہ صاحب سے کچھ ایسی باتیں کروں جو اِنہیں اور اِن کی پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو بُری تو ضرور لگے گیں مگر جب سمجھ آئیں گیں تو میں ہی اِنہیں اپنامخلص اور سچا دوست اور ہمدرد لگوں گا۔

آج اِسی بنیادپر میں اِن سے یہ کہنااور اِنہیں سمجھانا چاہوں گاکہ یہ اپنے نام کی طرح ہمیشہ سندھ کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے قائم رہنے کےلئے پیدانہیں ہوئے ہیں حالانکہ اِنہیں خود بھی سمجھناچاہئے کہ آج اِن کی بڑھتی عمراور اکثرمواقعوں پردورانِ خطاب و گفتگولفظوں اور جملوں کی ادائیگیوں میں اِن کی لڑکھڑاتی زبان اِس بات کا قطعاََتقاضہ نہیں کرتی ہے کہ اَب یہ بطوروزیراعلیٰ سندھ زیادہ عرصے تک قائم رہ کر اپنی اہم ذمہ داریاں سطحی طورپرانجام دیں ،آج حقیقتاََ ایک وجہ یہ ہے کہ اَب اِن کی بطوروزیراعلیٰ سندھ انجام دی جانے والی خدمات میں اتنادم خم باقی نہیں رہاہے کہ یہ بطوروزیراعلیٰ سندھ اپنے احکامات اُس طرح نبھاسکیں جس طرح مُلک کے دیگرصوبوں کے وزراءاعلیٰ دبنگ طریقے سے اپنے صوبوں اور وفاق کے سامنے پیش ہوکر اپنااور اپنے صوبے کا موقف پیش کرتے ہیں اور اپنے احکامات پر عمل کرواتے ہیں اور اپنے اپنے صوبوں میں اپنی پارٹی اور اپنے افکارو نظریات کاپرچارکرکے قوانین کا نفاذ کراتے ہیں۔

اَب ایسے میں، میں یہ کہناچاہوں گاکہ سندھ کے وزیراعلیٰ سیدقائم علی شاہ صاحب سب کچھ ٹھیک ہے مگر..؟؟پی پی کااحتساب اور محاسبہ بھی ضروری ہے ایسے میں میراخیال یہ ہے کہ ایسالگتاہے کہ جیسے اپنے قیام سے لے کر آج تک(آپ اور مجھ سمیت) میری پاکستانی قوم اپنے ماضی سے سبق سیکھنے کی عادی نہیںرہی ہے،ایساہمیشہ میرے اور میری قوم کے ساتھ ہی ہوتاآیاہے، کیوںکہ ہمیں اپنے ماضی کو یادرکھنے اور اِس سے سبق سیکھنے کی عادت نہیں رہی ہے، آج اگر دنیاکی دیگر اقوام کی طرح ہمیں بھی اپنے ماضی کو یاد رکھنے اور اِس سے سبق سیکھنے کی عادت ہوتی تویقیناآج ہم بھی دنیاکی عظیم اقوام میں شمارہورہے ہوتے..ایسانہ ہوناہی ہماری پستی اور تباہی کا ایک بڑا سبب ہے۔

بہرحال..!!موجودہ حالات میںضرورت اِس امر کی ہے کہ ہمیں بھی خطہ¾ جنوبی ایشیا سمیت دنیاکے دوسرے ترقی یافتہ اور اچھی شہرت رکھنے والے ترقی پذیر ممالک کی صفحوں میں شامل ہونے کے لئے کچھ نہیں تو تھوڑابہت اپنے ماضی میں جھانک کر ضرورکچھ ناں کچھ سیکھناہوگاورنہ ہم اپنے ماضی سے کچھ نہ سیکھ کر یوںہی پستی اور گمنامی میں دھنستے چلے جائیں گے جیساکہ آج ہم اپنے ماضی سے کچھ نہ حاصل کرکے سیاسی، معاشی، معاشرتی ، اخلاقی اور مذہبی روایات کے اعتبارسے بھی زمین بوس ہوتے چلے جارہے ہیں۔

ہاں تو میں بات کررہاہوں سندھ کے وزیراعلیٰ سیدقائم علی شاہ صاحب کی جو اُس عمرکو پہنچ گئے ہیں جس میں اِنسان کا چلناپھرنااور ہلکی پھلکی ذمہ داریاں نبھانابھی مشکل ہوجاتاہے اور آج واہ بھئی ..!!بڑی ہمیت اور حوصلے کی بات ہے کہ ایک ہمارے سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ صاحب ہیں جو کہ یہ بات اچھی طرح سے سمجھتے ہیں کہ آج اِن کی عمراِن چیخ چیخ کر تقاضہ کررہی ہے کہ سائیں شاہ صاحب …!!چھوڑیں اپنی یہ سائیں سرکار، ورکار…!!اَب یہ آپ کے بس کی بات نہیںرہی ہے ،ہاتھ میں تسبیح پگڑیں اور جائیں ، کسی مسجد میںبیٹھ کر اللہ ، اللہ کریں اور اپنے ماضی اور حال کے اچھے بُرے اعمال پر اپنی بخشش کا سامان کریں اور دنیاوی اور آخروی زندگیوں کو بہتر بنانے کے انتظامات کریں ،یاد رکھیں کہ اَب اِس عمرمیں پہنچ کر وزیراعلیٰ کا منصب آپ کو اجازت نہیں دیتاہے کہ آپ وزیراعلیٰ کی ذمہ داریاں اِس ہلکے پھلکے انداز سے نبھائیں جس کا کسی پر کوئی اثر ہی نہ ہواوربقول آپ کے جس کا جو جی چاہئے وہ سندھ میں آکر آپ کو بائی پاس کرے اور اپنی مرضی سے وہ سب کچھ کرکے چلاجائے جیساوہ چاہتاہے ،جس پر سائیں کو اپنی حیثیت اور عہدہ بے معنی اور بے مطلب سالگنے لگے۔

توایسے میں سائیں سرکار..بڑے صاحب…!!اَب ایسے میں آپ کوخوداپنی حیثیت اور وقارکاخیال رکھناچاہئے اور اپنااور اپنی پارٹی اوراِس کی اعلیٰ قیادت سمیت دیگر لوگوں کا ضرورخودبھی محاسبہ کرناچاہئے جن کی کہیں نہ کہیں ہونے والی غلطیوں اور کوتاہیوں اور اِن کے کرپشن سے نیب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے شکنجوں میں آپ کی پارٹی کے لوگ جکڑے جارہے ہیں ایساکیوں اور کیسے ہورہاہے..؟؟ آپ کو یہ بات مان لینی چاہئے کہ آپ کی حکومت میںرہتے ہوئے آپ کی پارٹی کے لوگوں میں ضرورایساکچھ کیاہے جس کی بنیاد پر آپ کے لوگوں کے خلاف نیب اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائیاں کررہے ہیں،ایسے میںآپ کا یہ شکوہ غلط ہے کہ آپ کو آپ کے لوگوں اور سندھ کے اداروں میں تعینات کرپٹ عناصر کی سرکوبی کے لئے کی جانے والی نیب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں اعتماد میں نہیں لیا جا رہا ہے۔

تو ٹھیک ہے ایساکرنانیب اورفورسز کا حق ہے کہ وہ آپ کوکرپٹ عناصر کے خلاف کی جانے والی اپنی کسی بھی کارروائی سے کیوں ..؟اور کس لئے آگاہ کریں..؟؟یہی تو نیب اور فورسز کا سرپرائز ہے،جو سندھ کے کرپٹ عناصر کی گرفتاریوں کے بعد آپ کواور قوم کو ملتاہے اور اِس پرآپ کا وفاق سے یہ شکوہ کہ کہ نیب اور فورسزنے سندھ میں اپنی کارروائیوں سے قبل آپ کو اعتماد میں نہیں لیااور آپ کو آگاہ نہیںکیا…؟؟آپ کا وفاق اور نیب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے یہ شکوہ بڑابے معنی اور مضحکہ خیز سال گتا ہے۔

سائیں صاحب …!!آج اگر نیب اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سندھ میںکرپٹ عناصر کے خلاف کسی کارروائی سے پہلے(آپ کو یا ) کسی کو آگاہ کرتے تو نیشنل ایکشن پلان کے تحت سندھ میں ہونے والی کارروائیوں سے قطعاََ ایسے حوصلہ افزاءنتائج کبھی بھی نہ نکلتے جیسے کہ آج سامنے آرہے ہیں،تو ایسے میں سائیں سرکار..وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ صاحب…!!آپ کو چاہئے کہ اَب نیب اور فورسز کو اِن کا کام کرنے دیں جس کے لئے یہ ادارے قائم کئے گئے ہیں آج ویسے بھی نیب بڑے سالوں بعد اپنی اچھی اور حوصلہ افزاکارروائیاں کررہاہے جس کے لئے یہ اراہ بنایاگیاتھااِسے فورسز کے ساتھ مل کر اپناکام کرنے دیں اِس کے اچھے بھلے کاموں میں رغنہ نہ ڈالیں اور جب یہ سندھ میں کرپٹ عناصر کا قلع قمع کرلے گاتو پھر یہ ادارہ ایسی اور سخت کارروائیاں مُلک کے دوسرے صوبوں میں موجود کرپٹ عناصر کے خلاف بھی بھرپورطریقے سے کرے گا۔

آج سندھ ہے تو کل دوسراصوبہ ہوگاجیساکہ اَب آہستہ آہستہ نیب اپنا احتسابی عمل مُلک کے دوسرے صوبوں کی جانب بھی بڑھارہاہے تو سائیں قائم علی شاہ صاحب ..!اَب آپ اپنی بڑھتی عمراور بل کھاتی لڑکھڑاتی زبان اورسُن دماغ کو ریسٹ دینے کی وجہ بناکر خود ہی وزیراعلیٰ سندھ کے منصب سے مستعفی ہوجائیں اور اپنی جگہہ کسی ایسے دبنگ شخص کو یہ عہدہ سونپ دیںجو وفاق سے سندھ کامقدمہ دبنگ انداز سے لڑکراپناموقف وفاق سے منواسکے معاف کیجئے گامیری بات کو سائیں سرکار..وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ صاحب بھی سمجھیں اور ساتھ ہی میرایہ نقطہ پی پی پی کی اعلیٰ قیادت کو بھی چاہئے کہ اچھی طرح سمجھے اور سوچے کہ جلدسندھ کا وفاق سے مقدمہ لڑنے کے لئے کسی مضبوط اور کرپشن سے پاک ایسے دبنگ جیالے کو بطوروزیراعلیٰ سندھ کا عہدہ سونپ دے جو حقیقی معنوں میں دبنگ ہو اور جس کی عمربھی کم ہونے کے ساتھ ساتھ دورانِ خطاب و گفتگو زبان بھی نہ لڑکھڑائے اور نہ بل کھائے تو وفاق وسے سندھ اچھی طرح سے اپنامقدمہ لڑسکتاہے ورنہ نہیں ۔ اَب ایسے میں اجازت لینے سے پہلے میں ایک مرتبہ پھر وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ صاحب کو معذرت کے یہ کہوں گاکہ سائیں آپ ہی اپنی عمروشخصیت اور وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کے ساتھ انصاف کریں اور اِس اہم عہدے سے مستعفی ہوجائیں کیوںکہ اَب آپ کی عمر اِس اہم عہدے کی ذمہ داریوںکی ادائیگی کے لئے کچھ مناسب نہیں ہے۔

Azam Azim Azam
Azam Azim Azam

تحریر: محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Quaid-e-Azam
Previous Post اے قائد ہم شرمندہ ہیں
Next Post ہڑتالوں کا موسم
Strikes

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.