yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

دربار بابا فرید ؒپر پیدل جانے کا کیا قصہ ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی کے سابق شوہر نے ناقابل یقین انکشاف کر ڈالا

Web Editor October 4, 2018October 4, 2018 1 min read
Put incredible disclosure
Share this:

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کا کہنا ہے کہ بابا فریدؒ کے مزار پر زندگی میں ایک بار پیدل جاتے ہیں، یہ بات غلط ہے کہ ہم ہر سال واک کرکے لاہور سے پاکپتن جاتے ہیں۔ڈی پی او پاکپتن تبادلے کے تنازعہ کے بعد خاور فرید مانیکا پہلی بار کسی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے ہیں۔

انہوں نے نجی ٹی وی ہم نیوز کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ یہ غلط بات ہے کہ ہر سال پیدل دربار پر جانا پڑتا ہے بلکہ یہ زندگی میں ایک بار ہوتا ہے، میں اپنی واک کرچکا ہوں جبکہ میری بیٹی اور بیٹے نے پہلی بار یہ واک کی۔ لاہور سے پاکپتن کا پیدل سفر 6 روز کا ہوتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی اور بیٹا لاہور سے یکم اگست کو عصر کے بعد گھر سے نکلے۔ گرمی ہونے کے باعث وہ رات کو زیادہ سفر کرتے تھے جبکہ اپنی گاڑی کو آگے رکھتے تھے تاکہ لائٹ نہ پڑے اور بے پردگی نہ ہو۔خاتون اول بشریٰ بیگم کے سابق شوہر خاور مانیکا کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کے ساتھ بدتمیزی کا پہلا واقعہ 5 اگست کو پیش آیا جس میں ڈی پی او کو شکایت کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ دوسرا واقعہ 23 اگست کو رات کے ایک بجے اس وقت پیش آیا جب میں اپنی فیملی کے ساتھ دربار سے واپس اپنے گاﺅں جا رہا تھا۔ڈی پی او پاکپتن تبادلے کے تنازعہ کے بعد خاور فرید مانیکا پہلی بار کسی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی ہم نیوز کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں کہا ہے

کہ یہ غلط بات ہے کہ ہر سال پیدل دربار پر جانا پڑتا ہے بلکہ یہ زندگی میں ایک بار ہوتا ہے، میں اپنی واک کرچکا ہوں جبکہ میری بیٹی اور بیٹے نے پہلی بار یہ واک کی۔ لاہور سے پاکپتن کا پیدل سفر 6 روز کا ہوتا ہے ۔ میری بیٹی اور بیٹا لاہور سے یکم اگست کو عصر کے بعد گھر سے نکلے۔ گرمی ہونے کے باعث وہ رات کو زیادہ سفر کرتے تھے جبکہ اپنی گاڑی کو آگے رکھتے تھے تاکہ لائٹ نہ پڑے اور بے پردگی نہ ہو۔انہوں نے واقعے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کی رات کو ایک بجے جب میری بیٹی اور بیٹا پاکپتن کی حدود میں داخل ہوئے تو پولیس کی ایک گاڑی میری بیٹی کے پاس آکر رک گئی اور کہا کہ بی بی ادھر ہی رک جاﺅ۔ پولیس والوں کی وجہ سے میری بیٹی تھوڑی سی پریشان ہوئی کیونکہ اس وقت میرا بیٹا ابراہیم تھوڑا آگے چل رہا تھا۔ گاڑی روک کر تین سے چار لوگ گاڑی سے باہر آئے اور میری بیٹی سے سوال جواب شروع کردیے جس پر اس نے اپنے بھائی کو آواز دی ۔میرا بیٹا ابراہیم پولیس والوں سے بات کرنے لگا اور اس نے اپنی بہن کو کہا کہ آپا آپ گاڑی میں جا کر بیٹھ جائیں ۔

جیسے ہی میری بیٹی جانے لگی تو پولیس والے نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا اور انتہائی گندی زبان میں اسے وہیں رکنے کا کہا جس پر پولیس والوں اور میرے بیٹے میں بحث ہوگئی۔ ابراہیم نے مجھے فون کرکے بلالیا ، جب میں وہاں پہنچا تو میری بیٹی گاڑی میں بیٹھی رورہی تھی ، اس نے بتایا کہ یہ ٹھیک لوگ نہیں ہیں اورنشے میں ہیں ۔ میں پولیس والوں کے پاس گیا تو اتنی دیر میں ایس ایچ او طارق بھی آچکا تھا، اس نے مجھے پہچان لیا اور معافی مانگنے لگا۔خاور مانیکا نے کہا کہ اس سے قبل لاہور، قصور اور اکاڑہ کے اضلاع سے ان کی بیٹی اور بیٹا گزرے لیکن کسی پولیس والے نے انہیں نہیں روکا ۔ پولیس کی گاڑیاں آتی تھیں اور رات کو ان سے فاصلے پر چلتی رہتی تھیں لیکن کسی پولیس والے نے ان سے کوئی سوال تک نہیں کیا اور جیسے ہی اپنی حدود ختم ہوتی تھی تو پولیس کی گاڑی واپس چلی جاتی تھی۔اگلے دن میں نے ڈی پی او رضوان گوندل کو فون کرکے سارا واقعہ بتایا تو انہوں نے کہا کہ میں دیکھ لیتا ہوں لیکن انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا۔پولیس کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے دوسرے واقعے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خاور مانیکا نے کہا کہ 23 اگست کو عید کے روز ہم رات کو دربار شریف سے ساڑھے 12 بجے نکلے اور اپنے گاﺅں جارہے تھے کہ پولیس کی گاڑی آگئی اور انہوں نے آتے ہی مجھے کہا کہ مانیکا صاحب نیچے اتریں ہم نے آپ کی تلاشی لینی ہے،

میں نے پوچھا تو انہوں نے کہاہمیں ڈی پی او صاحب کا حکم ہے کہ آپ کی تلاشی لینی ہے۔ اس وقت میری دو بیٹیاں ، نواسے نواسیاں اور میری بیوی گاڑی میں موجود تھے۔خاور مانیکا نے کہا کہ وہ اس بات پر حیران تھے کہ اگر کسی قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو ڈرائیور سے کیوں نہیں پوچھا جارہا اور میری طرف یہ لوگ کیوں آئے ہیں۔ میں نے ڈی پی او کو فون کیا ، پہلے تو انہوں نے 2 بار فون کاٹ دیا جس کے بعد انہوں نے کال سنی ۔ میں نے انہیں واقعہ بتایا تو انہوں نے پولیس اہلکاروں کو موقع سے جانے کی ہدایت کی۔خاور مانیکا کا مزید کہنا تھا کہ جب ڈی پی او نے اہلکاروں کو جانے کا کہہ دیا تھا تو انہیں چلے جانا چاہیے تھا لیکن وہ گاڑی کے آگے سے نہیں ہٹے اور سگریٹ سلگا کر کھڑے ہوگئے جبکہ ایک بندے نے اپنے موبائل فون سے ویڈیو بنانی شروع کردی جس پر مجھے برا لگا اور میں نے گاڑی کی لائٹ بند کرکے اس کو ایسا کرنے سے منع کیا۔ میری 9 سال کی بیٹی سمیت ڈبل کیبن گاڑی میں پیچھے کی طرف تین لوگ بیٹھے ہوئے تھے جن کے ساتھ پولیس اہلکار وں نے بدتمیزی کی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Knowing you will be sorry too
Previous Post کل تک کا معروف اور نامور اداکار ہمایوں قریشی ان دنوں کہاں اور کس حال میں ہے ؟ جان کر آپ کو بھی افسوس ہو گا
Next Post غالب مارکیٹ کی سنسان سڑک، میاں محمو الرشید کا بیٹا اور نوجوان لڑکی۔۔۔ پی ٹی آئی رہنماء کے بیٹے کے حوالے سے شرمناک ترین خبر آگئی
The most shocking news about the PTI leader's son came

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.