counter easy hit

پنجاب ٹیچرز یونین نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں ظہرانہ دیا گیا

Punjab Teachers

Punjab Teachers

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)پنجاب ٹیچرز یونین ضلع ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں ظہرانہ دیا گیا جس میں صدر پریس کلب ننکانہ چوہدری افضل حق ،سینئر صحافیوں اعجاز آصف ڈوگر ،چوہدری محمد رمضان ،چوہدری محمد ریاض ،جا وید احمد معاویہ ،طاہر محمود ہجویری ،حفیظ الرحمان معاویہ ،باؤ ظفر اقبال ملک ،عابد حمید رحمانی ،سمیع اللہ عثمانی ،ارشد کامل ڈوگر ،میاں وحید قیصر ،ملک سلیم اختر ،شاہد شہزاد کھوکھر ، ڈاکٹر شاہنواز قادری ، محمد قمر عباس سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین چوہدری منیر انجم اور ضلعی جنرل سیکرٹری فیاض انجم اور دیگر عہدیدران نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے جس نے ہر دور میں اپنا اہم ترین کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے اساتذہ کی حقوق کی جدوجہد کے دوران اساتذہ تنظیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی ناکام پالیسیوں کی سزا اساتذہ کو دی جا رہی ہے جس کے خلاف 12 مئی کو پنجاب اسمبلی کے سامنے تاریخی احتجاجی مظاہرہ کیا جا ئے گا اور مطالبات کی منظوری تک احتجاجی دھرنا دیا جائے گا جس کے لئے ہم میڈیا کے بھرپور تعاون کے خواہشمند ہیں ،صدر پریس کلب ننکانہ چوہدری افضل حق نے پنجاب ٹیچر ز یونین کے عہدیدران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا معاشرے میں ہو نے والے ہر حکومتی ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے