counter easy hit

تھانہ میں آنے والے سائلین سے نہایت ہی خوش اخلاقی سے پیش آئیں . رانا ایاز سلیم

Ayaz Saleem Rana

Ayaz Saleem Rana

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب رانا ایاز سلیم نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن ننکانہ میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین سے نہایت ہی خوش اخلاقی سے پیش آئیں کسی کے ساتھ بھی بد کلامی نہ کریں۔سب انسان برابرہیں انہوں نے کہاکہ خیر اور شر کی جنگ قیامت تک جاری رہیگی۔جو کوئی اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کرے گا اسکو انعام دیا جائے گا اور جو کوئی غلط کام یا اپنے اختیارات سے تجاوز کرے گا اس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔انہوں نے کہاکہ اگر آپ لوگ اچھاکام کریں گے تو اس سے ننکانہ پولیس اور پنجاب پولیس کو لوگ اچھے لفظوں میں یاد کریں گے انہوں نے مزید کہاکہ اگر آپ لوگو ں کو محکمانہ کام کے علاوہ کوئی ذاتی کام بھی ہو تو میں آپ کا ہر لیول پہ جینوئن مسلہ حل کروں گا ۔آخر میں انہوں نے اچھی کارگردگی کامظاہر ہ کرنے والے پولیس ملازمان میں سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کئے۔