counter easy hit

پنجاب: پولیس کا مختلف شہروں میں سرچ آپریشن، سیکڑوں مشتبہ افراد گرفتار

Punjab police search

Punjab police search

پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور بہاولپور میں سیکڑوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
لاہور: (یس اُردو) پولیس نے کوٹ لکھپت کے گردونواح میں سرچ آپریشن کیا۔ کرایہ داروں کے کوائف کی بائیو میٹرک ڈیوائس کے ذریعے تصدیق کی گئی۔ نامکمل کوائف پر 10 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد نہ کرنے والے 3 مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ سیالکوٹ میں آپریشن کے دوران سو سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گی۔ بہاولپورشہر کے مضافات اور یزمان میں آپریشن کے دوران 2 اشتہاریوں سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ فیصل آباد میں جڑانوالہ اور کھرڑیانوالہ کے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 28 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔