yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن آخر کب؟

Yes 2 Webmaster July 31, 2015 1 min read
Election
Share this:
Election
Election

تحریر : رانا اعجاز حسین
گزشتہ سات سال سے بلدیاتی الیکشن التواء کا شکار ہیں ۔ جوکہ ایک بار پھر الیکشن کمیشن کی جانب سے سیلاب کی تباہ کاریوں کو عذر بنا کر بلدیاتی الیکشن موخر کردیے گئے ہیں۔ بلدیاتی الیکشن کا انعقاد آئینی تقاضا ہے جو پیپلز پارٹی کی حکومت نے پورا کیا نہ آج کی ن لیگی حکومت پورا کر رہی ہے۔ 2013 ء کو دسویں عام انتخابات اور حکومت سازی کے مرحلے کے بعد جمہور پسند سیاست دانوں سے یہ امید بندھ چلی تھی کہ اب بلدیاتی الیکشن شیڈول کے تحت اور عوامی امنگوں کے مطابق جلد کرادیے جائیں گے، لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ کبھی قومی اسمبلی کے معزز اراکین کی انتخابات مختصر عرصے کے لیے روک دینے کی متفقہ قرار دادیں سامنے آتی رہیں اور کبھی الیکشن کمیشن کی جانب سے بیلٹ پیپرز کی طباعت مقررہ وقت سے قبل مکمل نہ ہونے کے عذر کی باز گشت سنی گئی ، تو کبھی حلقہ بندیوں کا عذر سامنے آیا اس ساری صورتحال کا دلچسپ پہلو یہ رہا کہ کہ تمام تر حالات و واقعات میں امید وار یکسوئی کے ساتھ رابطہ مہم ، کمپین اور ریلیاں منعقد کرتے رہے۔

سپریم کورٹ میں بار بار انتخابات کے انعقاد کی یقینی دہانی کرائی مگر عین موقع پر کوئی نہ کوئی عذر پیش کرکے الیکشن کو التواء میں ڈال دیا جاتا ہے اس سے یہ واضع ہوگیا ہے کہ موجودہ حکومت اپنے دور اقتدار میں بلدیاتی الیکشن نہیں کروانا چاہتی۔ حالانکہ انتخابات کروانے اور حلقہ بندیوں سمیت دیگر اختیارات الیکشن کمیشن کو تفویض کئے گئے ہیںلیکن الیکشن کمیشن سندھ اور پنجاب میں حکومتوں کی حاشیہ برداری کرتا نظر آتا ہے۔ سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن نے 20 ستمبر کوپنجاب اورسندھ میں انتخابات کرانے کا وعدہ کیا تھا۔گزشتہ سات سال سے سندھ میں پی پی پی اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہے۔ اگر سات سال بھی بلدیاتی الیکشن کے لئے کم ہیں تو تیاری کے لئے کیا 100 سال چاہئیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے اس اعلامیے کے مطابق دونوں صوبوں میں سپریم کورٹ نے 20 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کے احکامات جاری کئے تھے اور اس سلسلے میں 28 جولائی کو الیکشن کا شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا

تاہم دونوں صوبوں نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں موجودہ سیلاب کی صورتحال اور حج سیزن کے باعث انتخابات ستمبر میں کرانے سے معذوری ظاہر کی۔ الیکشن کمیشن یہ معاملہ سپریم کورٹ لے گیا ہے جہاں سے منظوری کی صورت میں انتخابی شیڈول مؤخر ہو جائے گا۔ دوسری صورت میں الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق 20 ستمبر کو الیکشن کرانے کا پابند ہو گا۔آئین کے آرٹیکل 140 الف کے مطابق ہر صوبہ قانون کے ذریعہ مقامی حکومتی نظام قائم کرے گا اور مقامی حکومت کے منتخب نمائندگان سیاسی ، انتظامی اور مالی امور کو منظم طریقے سے چلائیں گے، الیکشن کمیشن آف پاکستان مقامی حکومت کے انتخابات کرائے گا۔

” بلاشبہ مقامی حکومتوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ شہر اور دیہی زندگی کو رواں دواں اور مسائل سے دور رکھنے کے لیے بلدیاتی ادارے آہم ترین کردار ادا کرتے ہیں ۔ دنیا بھر میں تعمیر و ترقی اور عوام کی خدمت پر مقامی حکومتوں کا نظام کامیابی سے چل رہا ہے۔ وطن عزیز میں بلدیاتی اداروں کے قیام پر مسلسل نئے نئے تجربات آزمائے جارہے ہیں ،کبھی بی ڈی ممبرز اور کبھی ناظم اور اب موجودہ حکومت کی جانب سے پرانا بلدیاتی سسٹم بحال کیا جارہا ہے۔ سال رواں کے اوائل سے ہی مختلف پارٹیوں کے کارکنوں نے بلدیاتی انتخابات کے لیے رابطہ مہم شروع کی ہوئی تھی ۔ رمضان شریف ، عید مبارک ، و دیگر مذہبی و قومی تہواروں اور خوشی و غمی کے موقعوں پر امیدواروں نے ووٹروں سے رابطہ مضبوط کیے رکھا ۔ طویل جدو جہد اور الیکشن مہم اور پھر بلدیاتی انتخابات کے التوا ء نے امیدواروں کو بند گلی کا مسافر بنادیا ہے۔

جبکہ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے نہ ہونے سے عوام سب سے ذیادہ متاثر ہورہے ہیں ،ہم علاقائی امور نبٹانے کے لیے کس در پر دستک دیں ، ہم آج بھی گلی محلوں کے کام کے لیے ایم این اے ، ایم پی اے کے محتاج ہیں۔ لوکل باڈی کے الیکشن کا خواب نہ جانے کب پورا ہوگاجبکہ موجودہ حکومت ورثے در ورثے میں ملنے والے مسائل اور وبحرانوں سے نبرد آزما ہے ۔ بلدیاتی انتخابات میں مسلسل تاخیر حکومتی عدم توجہی اور الیکشن کمیشن کی سستی کے باعث ہے ۔ موجودہ حالات میں یہ صدائے وقت ہے

وزیر اعظم پاکستان ڈاکٹر میاں نواز شریف مداخلت کرتے ہوئے ایسے اقدامات کریں جس سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا فوری انعقاد ممکن ہوسکے ۔ بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر جس طرح ادارے اور حکومتی سفیران اپنی اپنی آراء دے کر قوم کو بند گلی میں دھکیلے ہوئے ہیں اس سے بلاشبہ مسلم لیگ ”ن” کی کارکردگی شدید متاثر ہورہی ہے۔

Rana Aijaz Hussain
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین
ای میل: ra03009230033@gmail.com
رابطہ نمبر: 0300-9230033

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Raheel Sharif Conference
Previous Post سربراہ پاک فوج کی سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت
Next Post آصف علی زرداری کے سابق کوآرڈینیٹر چودہری نوید نے آج چئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.