counter easy hit

پنجاب حکومت کی سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خصوصی ہیلپ لائن

Helpline

Helpline

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) حکومت پنجاب نے پنجاب اوور سیز پاکستانی کمیشن کے لیے خصوصی ہیلپ لائن متعارف کرائی ہے۔ یہ ہیلپ لائن سمندر پار رہنے والے پاکستانیوں کو 24 گھنٹے 7 دن رہنمائی فراہم کرے گی۔

یہ ہیلپ لائن پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(پی آئی ٹی بی) نے بنائی ہے جسکے ذریعے سمندر پار رہنے والے پاکستانی اپنی شکایات کو فون نمبر 672-672-111-42-92+ پر درج کرا سکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے 2015 کے آغاز پر پنجاب اوور سیز پاکستانی کمیشن کا افتتاح کیا تھا۔ تب سے یہ سروس بیرون ملک پاکستانیوں کی آن لائن شکایات کا اندراج کر رہی تھی، اب ٹیلی فون سروس سے لوگوں کو مزید آسانی ہوگی۔ اس کمیشن کا مقصد درج ذیل مسائل کے ازالے کے لیے کام کرنا ہے:۔
1. جائیداد کے جھگڑے اور ہاؤسنگ سوسائیٹیز
2. خاندانی جھگڑے
3. جرائم کے مقدمات
4. ٹیلی فون کے کنکشن / مشکلات
5. بجلی کے کنکشن / مشکلات
6. سوئی گیس کنکشن / مشکلات
7. پانی کا کنکشن
8. ٹریول ایجنٹ اور ائیر لائن سے متعلقہ مقدمات
9. ملازمت کی درخواست / تجاویز
10. معاشی مسائل اور جھگڑے
11. بنک سے متعلقہ معاملات
12. کواپریٹیو سوسائیٹز کے کلیم
13. مشاورت کی خدمات اور دیگر سروسز