counter easy hit

آصف زرداری کا آئندہ دو روز میں کراچی پہنچنے کا امکان

Asif Zardari

Asif Zardari

دبئی : سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کا آئندہ دو روز میں کراچی پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر نے بلاول بھٹو کی خواہش پر اپنادورہ امریکہ ملتوی کر دیا ہے اور آئندہ دو روز میں کراچی پہنچ گے۔

واضح رہے کہ کراچی میں کرپٹ عناصر خلاف آپریشن میں تیزی آنے کے بعد آصف زرداری خاندان سمیت دبئی چلے گے تھے ، جس سے ان کے متعلق شدید خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے۔ کراچی پیپلز پارٹی نے مسلح افواج کے خلاف شریک چیئرمین آصف زرداری کا بیان واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق پارٹی نے تحریری اور زبانی طور پر آصف زرداری کا بیان واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وضاحت کر دی گئی ہے وضاحت کے بعد بیان واپس لینے کی ضرورت نہیں رہ جاتی۔