counter easy hit

حکومت پنجاب سانحہ قصور کے متاثرین پر دباؤ ڈال کر واقعہ کا رخ بدلنے کی کوشش کر رہی ہے، یاسر قدیر

Yasir Qadeer

Yasir Qadeer

فرانس : تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما یاسر قدیر نے سانحہ قصور کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ھوئے کہا کہ انھیں پورا یقین ہے کہ حکومت پنجاب ایک بار پھر روایتی ہتھکنڈے استمعال کر کے سانحہ قصور کا رخ بدل دے گی لیکن تحریک انصاف اس معاملے پر خاموش نہیں رہے گی۔

متاثرین کو انصاف دلوا کر ہی دم لیں گے انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون لاگو ہے۔

ایسے نہ جانے کتنے ہی واقعات ہر طرف ہوتے رہتے ہیں جو سامنے نہیں آتے یہ تو میڈیا کی مہربانی کہ انہوں نے اس سانحے کو عوام کے سامنے پیش کیا اور پنجاب میں گڈ گوورنینس کا دعویٰ کرنے والے بے نقاب ہوئے۔