counter easy hit

تحریک انصاف فرانس سانحہ قصور کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ چودھری منور جٹ

Ch Munawar Jatt

Ch Munawar Jatt

فرانس : تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما چودھری منور جٹ نے سانحہ قصور کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ھوئے کہا کہ تحریک انصاف فرانس سانحہ قصور کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔

انھیں پورا یقین ہے کہ حکومت پنجاب ایک بار پھر روایتی ہتھکنڈے استمعال کر کے سانحہ قصور کا رخ بدل دے گی لیکن تحریک انصاف اس معاملے پر خاموش نہیں رہے گی اور متاثرین کو انصاف دلوا کر ہی دم لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون لاگو ہے اور ایسے نہ جانے کتنے ہی واقعات ہر طرف ہوتے رہتے ہیں جو سامنے نہیں آتے یہ تو میڈیا کی مہربانی کہ انہوں نے اس سانحے کو عوام کے سامنے پیش کیا اور پنجاب میں گڈ گوورنینس کا دعویٰ کرنے والے بے نقاب ھوئے۔