yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

پنجاب حکومت نے گورنر ہائوس مری کو بوتیک ریزارٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا

Web Editor May 7, 2019 1 min read
Punjab government decided to make resort to Governor House Murree
Share this:

لاہور: پنجاب حکومت نے گورنر ہائوس مری کو بوتیک ریزارٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سفارشات کے لئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ہے کہ وہ گورنر ہائوس مری کو بوتیک ریزارٹ میں تبدیلی کے لئے سفارشات و بزنس پلان دے، کمیٹی کو حکم دیا گیا ہے کہ گورنر ہائوس کی سویٹز، ریزرویشن سسٹم، مہمانوں کے رہنے کے طریقہ کار، خوراک و مشروبات اور مالیاتی معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لے کر بزنس پلان تیار کریں اور وزیراعلیٰ پنجاب کو منظوری کے لئے بھجوائیں۔ سابق حکومت نے نواز شریف کی خواہش پر گورنر ہائوس مری کی تزئین و آرائش پر 60 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ کئے تھے جن سے گولڈن ٹائیلٹس اور اعلیٰ درآمدی لکڑی کے دروازے بنائے گئے تھے۔ نواز شریف کی شاہ خرچیوں کے تحت دبئی سے گورنر ہائوس مری کے لئے اعلیٰ کوالٹی کے قالین ایک کروڑ 75 لاکھ سے خریدے گئے تھے، یہ قالین سابق وزیراعظم کی ہدایت پر فروری، مارچ 2017 میں ان کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد (زیر حراست نیب) خود دوبئی سے اس یقین دہانی سے خرید کرلائے گئے تھے کہ قالینوں کی لاگت کی ادائیگی فوری طور پر قونصل جنرل دبئی کردے اور بعد میں پنجاب حکومت مطلوبہ فنڈز فراہم کردے گی اور یہ پے منٹ آج تک پنجاب حکومت نہ کرسکی۔گورنر ہائوس میں بیگم و گورنر رومز سمیت 8 وی وی آئی پی بیڈ رومز، ڈرائنگ روم، باتھ رومز،میٹنگ رومز اور وسیع سرسبز لانز ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف ارادہ رکھتے تھے کہ سارک کانفرنس کرائی جائے اور وہ اپنی حکومت کے آخری سال کی گرمیوں میں حکومت گورنر ہائوس مری سے چلائیں گے لیکن پانامہ سکینڈل میں نااہل ہونے کی وجہ سے یہ خواب پورا نہ ہوسکا بلکہ ان کو جیل جانا پڑا۔پروٹوکول کے حساب سے صدر، وزیر اعظم، گورنر، وفاقی وزراء اور ان کے ہم پلہ عہدے کے افراد گورنر ہائوس میں سکونت اختیار کرنے کا استحقاق رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر ہائوس مری کو عوام کے لئے ایک دن کے لئے کھولا جاتا ہے ، اب اس کا انتظامی کنٹرول تبدیل ہونے کے بعد اس کو سیاحت کے لئے کمرشل استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگرچہ گورنر ہائوس مری پنجاب حکومت کی ملکیت ہے اور تمام اخراجات بھی صوبائی خزانہ سے پورے کئے جاتے ہیں لیکن باقی معاملات ایوان وزیر اعظم دیکھتا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The government asked for help from the opposition to prevent theft of electricity
Previous Post حکومت نے بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اپوزیشن سے مدد مانگ لی
Next Post وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے رضا باقر کو پاکستان کا بیٹا قرار دے دیا
Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi declared Raza Baqir as a son of Pakistan

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.