counter easy hit

خادم اعلی پنجاب نے ڈی سی او ننکانہ کو ڈیڑ ھ ارب مالیت کے میگا پروجیکٹ پر کام کے احکامات جاری کردیئے

Punjab chief minister

Punjab chief minister

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )قومی اخبارات میں خبروں کی اشاعت کا نوٹس لیتے ہوئے خادم اعلی پنجاب نے ڈی سی او ننکانہ کو ڈیڑ ھ ارب مالیت کے میگا پروجیکٹ پر کام کے احکامات جاری کردیئے میگا پروجیکٹ دینے اور سابقہ وعدہ پورا کرنے پر صدر بار ننکانہ و شہری تنظیموں کا خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق 15روز قبل قومی اخبارات میں ’’ سیوریج سسٹم وبال جان ‘‘ بارے خبروں کی اشاعت پر خادم اعلی پنجاب نے ڈی سی او ننکانہ کو ہدایت جاری کر دیں یاد رہے کہ رائے منصب علی ایم این اے مر حوم نے 2009میں ممبر قومی اسمبلی نہ ہونے کے باوجود وزیر اعلی پنجاب سے 22کروڑ روپے کی لاگت سے ننکانہ شہر کے لیے واٹر سپلائی سکیم کے فنڈ منظور کروائے تھے مگر اس وقت کے آزاد منتخب ایم این اے و دیگرز سیاسی شخصیات نے بیوروکریسی کی مدد سے اس پر وجیکٹ پر کام نہ ہونے دیا دریں اثناء دس ماہ قبل ضمنی الیکشن کے دوران نومنتخب ایم این اے ڈاکٹر شذرہ منصب سے وزیراعلی پنجاب نے وعدہ کیا تھا کہ اگر آپ منتخب ہو گئیں تو میں ننکانہ کے لیے تقریبا ڈیڑھ ارب مالیت کا میگا پروجیکٹ دونگا جس میں 23کروڑ روپے سے چالیس سال قبل ڈالے گئے سیوریج سسٹم کی تعمیر اور 60ملین کی لاگت سے سٹرکوں کی تعمیر وغیرہ شامل ہے علاوہ ازیں ڈی سی اوڈاکٹر عثمان علی خاں نے ننکانہ میں ٹیکنیکل کالج و دیگر منصو بوں بارے فزبیلٹی رپورٹ وزیراعلی کو بھجوائی تھی گزشتہ روز ڈی سی او ننکا نہ نے اعلی سطح میٹنگ جس میں متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے کو ADP(انول ڈویلپمنٹ پروگرام ) 2016/17بارے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کیں کہ تمام منصوبوں پر ہوم ورک مکمل کرلیں تاکہ نئے مالی سال جون 2016کے آغاز میں ہی ان منصوبوں پر کام شروع کروا دیا جائے ڈسٹرکٹ بار ننکانہ کے صدر خادم حسین سدھوو دیگرز شہری تنظیموں کی اپیل پر میگا پروجیکٹ کی منظوری پر انہوں نے خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور ڈی سی او ننکانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔