counter easy hit

پنجاب اسمبلی: ارکان کی شکایات پر کسی بیورو کریٹ کو کوئی سزا نہیں ہوئی

Punjab Assembly

Punjab Assembly

پنجاب کی بیورو کریسی بے قابو ہو گئی ہے یا ارکان اسمبلی کی تحاریک استحقاق بیورو کریسی کو دباؤ میں لانے کا ہتھکنڈا ہیں۔ ارکان اسمبلی نے بیورو کریسی کے خلاف استحقاق مجروح کرنے کے الزام میں 127 شکایات کیں لیکن ارکان اسمبلی پہلے جوش سے پھڈا کرتے ہیں اور پھر ٹھنڈے ہو جاتے ہیں۔لاہور: (یس اُردو) معزز ارکان اسمبلی استحقاق رکھتے ہیں کہ اگر کوئی بیورو کریٹ انکے ساتھ زیادتی، بدتمیزی کرے تو وہ شکایت اسمبلی میں لا کر بیورو کریٹ کو استحقاق کمیٹی میں طلب کروا سکتے ہیں اور انہیں بدتمیزی کرنے کا مزا چکھا سکتے ہیں۔ پنجاب میں بیورو کریسی بے قابو رہی یا معاملہ کچھ اور تھا، ارکان اسمبلی نے اب تک پنجاب اسمبلی کے ایوان میں بیورو کریسی کے خلاف 127 شکایات کیں، پچاس شکایات کو پنجاب اسمبلی کے ایوان نے مانا ہی نہیں اور 77 شکایات کو درست مان کر 63 استحقاق کمیٹی کے سپرد کر دی گئیں۔ارکان اسمبلی کی تحاریک استحقاق شکوے شکایتوں تک ہی محدود رہیں، ایوان میں زور و شور سے معاملے اٹھائے گئے اور استحقاق کمیٹی میں معاملہ فہمی کر لی گئی۔ ارکان اسمبلی کی کسی شکایت پر کسی بیورو کریٹ کو کوئی سزا نہیں ہوئی۔