counter easy hit

استنبول: پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے والی 2 خواتین مقابلے میں ہلاک

Istanbul The 2 women

Istanbul The 2 women

ترکی کے شہر استنبول میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے والی دو خواتین پولیس مقابلے میں مار دی گئیں، دونوں خواتین پولیس اسٹیشن پر دستی بموں سے حملہ کرنے کے بعد قریبی عمارت میں چھپ گئی تھیں۔
استنبول: (یس اُردو) پولیس کے مطابق دونوں خواتین نے پہلے پولیس بس پر فائرنگ کی پھر پولیس اسٹیشن میں دستی بم پھنک دئیے تاہم دستی بم نہیں پھٹے۔ حملے کے بعد دونوں خواتین ایک گاڑٰی میں بیٹھ کر فرار ہو گئیں اور قریبی عمارت میں پناہ لے لی۔ پولیس نے دونوں خواتین کو ہتھیار ڈالنے کا موقع دیا جسے مسترد کرنے کے بعد آپریشن شروع کیا گیا جس میں دونوں خواتین پولیس کی گولیوں کا نشانہ بن گئیں