counter easy hit

پنجاب اسمبلی ، رانا ثنا اللہ کے ریمارکس پر اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

Punjab Assembly,

Punjab Assembly,

اورنج لائن ٹرین منصوبہ سستا ہوا تو میں مستعفی ہوجائوں گا ، مہنگا ہوا تو رانا ثنا استعفیٰ دیں :اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کا ایوان میں خطاب
لاہور (یس اُردو) پنجاب اسمبلی میں اورنج لائن ٹرین منصوبے پر بحث کے دوران رانا ثنا اللہ نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا “روندی یاراں نوں لے لے ناں بھراواں دے ” جس پر میاں محمود الرشید نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا “پلے نہیں دھیلہ کر دی پھرے میلہ میلہ” ، رانا ثنا اللہ نے منصوبے کو سستا ترین قرار دیا تو اپوزیشن لیڈر نے انہیں چیلنج کردیا کہ اگر اورنج ٹرین منصوبہ دنیا کا سستا ترین منصوبہ ہوا وہ مستعفی ہو جائیں گے ورنہ رانا ثنا کو استعفیٰ دینا پڑے گا ۔ گرمی کی آمد سے پہلے ہی پنجاب اسمبلی کا ماحول ہوا گرم ، اورنج لائن منصوبے پر بحث کے دوران ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا ۔ صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اورنج ٹرین منصوبہ پوری دنیا سے سستا ہے ، اپوزیشن کا رونا کسی چیز کا ہے ، نام کسی اور چیز کا لیتے ہیں ۔ رانا ثنا ء نے منصوبے کو دنیا کا سستا ترین منصوبہ قرار دیا اور اورنج ٹرین کے حق میں دلائل دیئے تو اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی شروع کردی جبکہ میاں محمود الرشید باقاعدہ غصے میں آگئے ۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کشکول توڑنے کا دعویٰ کرنے والوں نے کشکول کا سائز بڑھا کر اسے مضبوطی سے پکڑلیا ہے ۔ اپوزیشن لیڈر نے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو چیلنج کیا کہ اگر اورنج ٹرین منصوبہ دنیا کا سستا ترین منصوبہ ہوا تو وہ مستعفی ہو جائیں گے ورنہ رانا ثنا اللہ کو مستعفی ہونا پڑے گا ۔