counter easy hit

زیتون کے تیل کا استعمال دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے: تحقیق

Olive oil helps

Olive oil helps

تحقیق کے مطابق روزانہ زیتون کے تیل کا استعمال کیا جائے تو یہ نہ صرف دل کو بیماریوں سے بچاتا ہے بلکہ اسے تندرست بھی رکھتا ہے۔
لندن: (یس اُردو) برطانیہ کی مقامی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ زیتون کے تیل کے استعمال سے دل کی شریانیں زیادہ بہتر طور پر کام کرتی ہیں اور اس کے مسلسل استعمال سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بہت کم ہو جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق روزانہ زیتون کے تیل کا استعمال کیا جائے تو یہ نہ صرف دل کو بیماریوں سے بچاتا ہے بلکہ اسے تندرست بھی رکھتا ہے۔ زیتون کے تیل میں صحت کو بر قرار رکھنے والا اومیگا 6 عنصر پایا جاتا ہے۔ جو جسم کو خطرناک بیماریوں کی طرف جانے سے روکتا ہے۔ ڈاکٹرز کے نزدیک زیتون کا تیل دل کی بیماریوں کو ہی نہیں بلکہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے اورخون میں صحت مند اور نقصان پہنچانے والے فیٹس کے درمیان توازن برقرار رکھتا ہے۔