counter easy hit

پنجاب اور خیبرپختونخوا کی تعلیمی اداروں کو سیکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت

Punjab and Sindh directed the

Punjab and Sindh directed the

پشاور /لاہور……پنجاب سمیت خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیز اور تعلیمی اداروں کو سیکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
سیکیورٹی کے نا قص انتظامات پر سرگودھامیڈیکل کالج اور گورنمنٹ زرعی کا لج کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ ہنگو میں سیکورٹی الرٹ کے باعث اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔سرگودھا پولیس ترجمان انسپکٹر خطیب الرحمن کے مطابق سیکیورٹی کے نا قص انتظامات پر سرگودھامیڈیکل کالج اور گورنمنٹ زرعی کا لج کو سیل کر دیا گیا ، میڈیکل کالج میں امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔یکم فرور ی کو دو نو ں تعلیمی اداروں کے سیکورٹی انتظامات کا دو با ر ہ جا ئز ہ لیا جا ئے گا اور ان اداروں کو ڈی سیل کر نے کا فیصلہ کیا جا ئے گا،ضلع میں 38 سے زا ئد سرکار ی اور نجی تعلیمی اداروں کو پر دو با ر ہ آخر ی وارننگ جا ر ی کی گئی ہے ۔سی پی او ملتان اظہر اکرم کے مطابق بہاالدین زکریا یونیورسٹی سمیت تمام تعلیمی ادروں کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے ۔ یونیورسٹی کے اندر 25 مورچے بنائے جائیں گے ، مرکزی گیٹ پر پولیس موبائل تعینات اور ایلیٹ فورس گشت کریگی ، یونیورسٹی سمیت دیگر نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کو بیرونی دیواروں پر خار دار تاریں لگانے اور چھت پر سیکیورٹی گارڈ تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔سوات یونیورسٹی میں پولیس تعینات کردی گئی ہے، پولیس تمام تعلیمی اداروں کے سیکیورٹی گارڈز کو تربیت دے گی ، ڈی آئی جی مالاکنڈ ڈویژن آزاد خان نے ہدایت کی ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ ایکس سروس مین گارڈز کو بلٹ پروف جیکٹس کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنائے۔ڈی آئی خان میں گومل یونیورسٹی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا اور غیرقانونی رہائش پزیر طلباء کے زیر استعمال کمروں کے تالے توڑ کر سامان نکال لیا گیا، یونیورسٹی امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث 13 جنوری سے بند ہے ۔ہنگوکی تحصیل ٹل میں سیکیورٹی الرٹ کے باعث درجنوں سرکاری اسکولوں کو بند کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد شوکت کے مطابق یوسی دوآبہ اور یوسی درسمندمیں 18پرائمری ،5ہائیراور2مڈل اسکول بندکئے گئےہیں، اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔