counter easy hit

ڈاکٹر عاصم کیلئے قائم میڈیکل بورڈ کے سربراہ اچانک بیرون ملک چلے گئے

 Dr. Asim suddenly went abroad

Dr. Asim suddenly went abroad

کراچی ……سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر سید ہارون احمد اچانک ملک سے باہر چلے گئے ہیں، ڈاکٹر عاصم کو 28 جنوری کو احتساب عدالت میں پیش ہونا ہے جہا ں ان کی میڈیکل رپورٹ جمع کرانا ضروری ہے۔
سابق مشیر پیڑولیم داکٹر عاصم حسین 20 جنوری سے کراچی کے جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں،ڈاکٹر عاصم کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر ہارون احمد کی رپورٹ پر عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو اسپتال میں داخل کرنے کے احکامات دیئے تھے۔اب ڈاکٹر عاصم کو 28 جنوری کو احتساب عدالت میں پیش ہونا ہے،جہاں ان کی عدالت میں میڈیکل رپورٹ جمع کرانا ضروری ہے۔ذرائع کے مطابق ماہر نفسیات ڈاکٹر ہارون کی عدم موجودگی میں میڈیکل رپورٹ نہیں بن سکتی،ڈاکٹر عاصم کونفسیاتی مسائل کا سامنا ہے،جس کے لئے ان کی سائیکو تھراپی کی جارہی ہے۔