counter easy hit

پاکستان میں دالوں کی قیمت 6 روپے تک کم ہو گئی

Pulses prices were

Pulses prices were

کراچی……عالمی منڈی میں دالوں کی قیمت میں کمی کا رحجان جاری ہے، رواں ہفتے پاکستان میں دالوں کی فی کلو ہول سیل قیمت 6 روپے تک کم ہو گئی۔
کموڈٹی امپورٹر ہارون اگار نے و بتایا کہ عالمی منڈی میں دالوں کی فی ٹن قیمتیں 30 سے 40 ڈالر تک کم ہو ئی ہیں۔ اس کا اثر ملک میں آرہا ہے۔رواں ہفتے دال چنا کی ہول سیل قیمت 2 روپے کمی کے ساتھ 90 روپے کلو، دال مسور کی قیمت 4 روپے کمی کے ساتھ 91 روپے اور دال مونگ کی ہول سیل قیمت 6 روپے کمی کے ساتھ 116 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔