counter easy hit

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظیفے میں اضافے کا فیصلہ

Benazir Income Support

Benazir Income Support

اسلام آباد……وفاقی حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوںکے سالانہ وظیفے میں 800روپے اضافے کا اعلان کر دیا ، سالانہ وظیفہ 18ہزار روپے سے بڑھاکر 18ہزار 800روپے کر دیا گیا ۔
اسلام آباد میں وزارت خزانہ کی طر ف سے جاری اعلامیئے کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وظیفے میں اضافے کا فیصلہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کیا گیا، وظیفے میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2015 ءسے ہوگا، وظیفے سے مستفید ہونے والوں کو بقایا جات اگلی قسط میں دیے جائیں گے۔وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ وظیفہ حاصل کرنے والوں کو ہر تین ماہ بعد4500روپے کی بجائے اب 4700 روپے ملیں گے، دو سال کے دوران یہ وظیفہ 12ہزار سے بڑھا کر 18 ہزار کیا گیا، جس میں اب مزید 800روپے اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے اس پرگروگرام سے مستفید ہونے والوں پر مہنگائی کے اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی۔