counter easy hit

کافی کے کپ میں آرٹ کا تڑکا

دنیابھر میں کافی کی کئی مشہور دکانیں موجود ہیں جو اپنے گاہکوں کو مزیدار کافی کا لطف فراہم کرتی ہیں لیکن تائیوان کی ایک کافی شاپ کافی کے کپ پر منفرد انداز سے ڈیزائن کئے جانے والے آرٹ کے باعث خوب مشہور ہو رہی ہے۔

Pulled up of art in a coffee cupتائیوان میں موجود مائی کافی کے نام سے مشہور اس کیفے کے ماہر آرٹسٹ کافی پر ایسی دلفریب اور منفرد تصویریں بناتے ہیں کہ کافی پینے کا مزہ دوبالا ہوجائے۔ یہ آرٹسٹ منٹوں میں موبائل سے جانوروں، کارٹون کرداروں اور مطلوبہ د لچسپ چیزوں کی تصاویر کافی پر بناتے ہیں جوکہ دودھ اور جھاگ کی مدد سے تیار کی جاتی ہیں۔ کافی کے کپ پر آرٹ کا یہ دلچسپ شاہکار دیکھ کر جہاں شائقین دنگ رہ جاتے ہیں وہیں ان آرٹسٹوں کو خوب داد دیتے بھی نظر آتے ہیں۔