counter easy hit

عوامی خدمت ہماری خاندانی روائیت ہے,چوہدری ندیم اصغرکائرہ

 Chaudhry Nadeem asgrkayrh

Chaudhry Nadeem asgrkayrh

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنماء وسابق تحصیل ناظم کھاریاں چوہدری ندیم اصغرکائرہ نے کہاہے کہ عوامی خدمت ہماری خاندانی روائیت ہے ،اقتدارکا ہونایانہ ہوناہمارے خدمت مشن میں رکاوٹ نہیں بن سکتا،گزشتہ نصف صدی سے ہماراخاندان عوامی خدمت میں مصروف عمل ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے خاندان نے ذاتی مفادات کے بجائے اجتماعی مفادات کو ترجیح دی جس کے ثبوت پر تحصیل کھاریاں اورخصوصاً حلقہ این اے 106کے میگاپروجیکٹس عوام کے سامنے موجودہیں،لالہ موسیٰ میں سوئی گیس ،ٹیلیفون،سڑکیں ،ہسپتال ،سکول ،کالج ہمارے ادوارمیں آئے ،آئندہ بھی جب پیپلزپارٹی اقتدارمیں آئے گی تو حلقہ این اے 106میں تعمیروترقی اور خوشحالی کی ایک نئی تاریخ رقم کی جائے گی،انہوں نے کہاکہ میری تحصیل ناظمی کے دوران مخالفین روڑے اٹکاتے رہے لیکن الحمدوللہ میں نے عوامی خدمت کا سفرجاری رکھااگرمجھے پریشان نہ کیاجاتااور یکسوئی سے کام کرنے دیاجاتاتو تحصیل کھاریاں کا نقشہ کچھ اورہوتا،انہوں نے کہاکہ مخالفین اپنی لاکھ کوششوں اور دھونس دھاندلی کے باوجودکائرہ خاندان کو عوام کے دلوں سے نکال سکتے ،جب تک ہمارے خاندان کا ایک بھی فردموجودہے ،اپنے ساتھیوں کو تنہانہیں چھوڑیں گے۔