counter easy hit

عوام کو فائدہ دکھا کر خود فائدہ اٹھانا حکمرانی کا پرانا روایتی انداز ہے، مظہر قیوم گوندل

Mazhar Qayyum Gondal and Syed Zarif Hussain Shah

Mazhar Qayyum Gondal and Syed Zarif Hussain Shah

فرانس (اشفاق چودھری) وزیراعظم کا قومی صحت پروگرام یقینا قوم کے صحتمند مستقبل کیلئے ایک خوش کن نوید ہے اگر یہ کرپشن اور طبقاتی جبر و استحصال سے محفوظ رہے۔

یہ بات پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنماؤں مظہر قیوم گوندل ،سید ظریف حسین شاہ اور دیگر نے وزیراعظم کو قومی صحت پروگرام پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاستدان قوم کو بڑے بڑے خواب دکھاتے ہیں ‘ خوش خبریاں سناتے ہیں اور پروگرام و پالیسیاں بناتے ہیں مگر کسی بھی چیز کا مقصد عوام کو فائدہ پہنچانا نہیں بلکہ بذات خود سیاسی و مادی فائدہ اٹھانا ہوتا ہے اللہ کرے کہ اس بار وزیراعظم کا قومی صحت پروگرام حکومت و سیاست کی ا س روایت سے پاک اور محفوظ رہے۔