counter easy hit

گلگت بلتستان انتخابات: سات حلقوں میں تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی دو دو سیٹیں

گلگت: گلگت بلتستان انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سات حلقوں میں برتری حاصل ہے۔

ہم نیوز نے بتایا ہے کہ اب تک کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی دو، دو نشتوں پر آگے ہے۔

اس کے علاوہ تین حلقوں میں آزاد امیدوار سبقت لے گئے ہیں جب کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف اور ایم ڈبلیو ایم ایک ایک نشست پر آگے ہیں۔

PTI, won, seven, seats, in, Gilgit Baltistan, elections, PPP, and, PMLN, got, two, seats ,each

گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والی ووٹنگ کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 7حلقوں کے مکمل نتائج سامنے آئے ہیں جن میں سے پی ٹی آئی 3، پیپلزپارٹی 1، ایم ڈبلیو ایم 1 اور 2 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)، پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این)، پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم (پی ایم ایل کیو)، جمیعت علماء اسلام فضل الرحمان (جی یو آئی ایف)، جماعت اسلامی (جے آئی)، مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم)، ایم کیو ایم پاکستان، آل پاکستان مسلم لیگ سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں نے 23 حلقوں پر ہونے والے انتخابات میں حصہ لیا۔

گلگلت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کی کُل 24 نشستیں ہیں جن میں سے ایک حلقے گلگت 3 میں امیدوار کے انتقال کی وجہ سے الیکشن کو ملتوی کیا گیا۔

گلگلت بلتستان میں 1160 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے جن میں سے 418 کو انتہائی حساس جبکہ 311 کو حساس قرار دیا گیا تھا، 23 نشستوں کے لیے ہونے والے انتخابات میں 330 امیدواران نے حصہ لیا۔

گلگت بلتستان میں وزیراعلیٰ بنانے کے لیے کسی بھی پارٹی کو کم از کم 13 نشستوں کی ضرورت ہوگی، جس پارٹی کے اتنے یا اس سے زیادہ امیدوار کامیاب ہوئے قانون ساز اسمبلی اور صوبے میں اگلا وزیراعلیٰ اُس کا ہوگا۔

خلاصہ

گلگت بلتستان الیکشن میں مکمل غیرسرکاری نتائج میں بھی پی ٹی آئی آگے

گلگت بلتستان کے 5حلقوں کے مکمل غیر سرکاری ،غیر حتمی نتائج آ گئے

پاکستان تحریک انصاف نے 3نشستیں جیت لیں،غیرحتمی نتائج

جی بی ایل اے7اسکردوون سےتحریک انصاف کے راجہ ذکریاخان کامیاب

جی بی ایل اے6ہنزہ سےتحریک انصاف کےعبیداللہ بیگ کامیاب

جی بی ایل اے12شگرسے پاکستان تحریک انصاف کامیاب

پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک نشست جیت لی،غیرسرکاری نتیجہ

جی بی ایل اے24گانچھے3،پی پی کےمحمداسماعیل کامیاب،غیرسرکاری نتیجہ

پی ٹی آئی سےسیٹ ایڈجسٹمنٹ،ایم ڈبلیوایم 1نشست پرفاتح،غیرحتمی نتائج

جی بی ایل اے8اسکردوٹومیں ایم ڈبلیو ایم کے محمد کاظم کامیاب

پی ٹی ٹی آئی کاحمایت یافتہ آزادامیدواربھی ایک نشست پرکامیاب

جی بی ایل اے 22سے آزاد امیدوار مشتاق حسین کامیاب

گلگت بلتستان میں تکنیکی اعتبار سےپی ٹی آئی کی 5نشستیں ہو گئیں

اے آر وائی نیوز نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے سب سے پہلے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہے، گلگت بلتستان میں پولنگ کا آغاز آج صبح 8 بجے ہوا، جو بلا کسی تعطل کے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔

جی بی ایل اے24 کا مکمل نتیجہ
پیپلزپارٹی کےمحمداسماعیل 6 ہزار 206 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار شمس الدین 5 ہزار 361 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے.

جی بی ایل اے 8 (اسکردو 2)
تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے محمد کاظم 7534ووٹ لے کر آگے جبکہ پیپلز پارٹی کے سید محمد علی شاہ 7146ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی ایل اے 7 (اسکردو 1) / مکمل نتائج
پیپلزپارٹی کےسابق وزیراعلیٰ سیدمہدی شاہ کوپی ٹی آئی کےہاتھوں شکست ہوگئی، جی بی ایل اے7اسکردوون سےتحریک انصاف کے راجہ ذکریاخان 5290 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پیپلزپارٹی کے سید مہدی شاہ 4114 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی ایل اے 11 (کھرمن) / مکمل نتجہ

تحریک انصاف کے امیدوار امجد علی زیدی 5872 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار سید محسن رضوی 1396 ووٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی ایل اے 6 (ہنزہ 1) / مکمل نتائج

جی بی ایل اے6 ہنزہ سےتحریک انصاف کےعبیداللہ بیگ کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار نور محمد دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی ایل اے 22 (گھانچے 1) / 2 پولنگ اسٹیشنز

جی بی ایل اے 22سے آزاد امیدوار مشتاق حسین کامیاب قرار پائے جبکہ پیپلزپارٹی کے محمد جعفر دوسرے اور تحریک انصاف کے امیدوار ابراہیم ثنائی تیسرے نمبر پر رہے۔

جی بی ایل اے 10 (اسکردو 4) / مکمل نتیجہ

آزاد امیدوار راجہ ناصر 4700 ووٹ کامیاب قرار پائے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار وزیر حسن دوسرے نمبر پر رہے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج (نامکمل)

جی بی ایل اے 1 (گلگت 1) / ایک پولنگ اسٹیشن

پیپلزپارٹی کے امجد ایڈووکیٹ 88ووٹ لیکر آگے، تحریک انصاف کے جوہر علی 19ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر ہیں۔

جی بی ایل اے 2 (گلگت 2) / دو پولنگ اسٹیشنز

آزاد امیدوارگلاب شاہ 157ووٹ پہلے نمبر ، تحریک انصاف کےفتح اللہ خان 111ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی ایل اے 3 (گلگت 3)

جی بی ایل اے 4 (نگر 1) / ایک پولنگ اسٹیشن

اسلامی تحریک پاکستان کےمحمدایوب 40ووٹ لیکرآگے، تحریک انصاف کےذوالفقارعلی15ووٹ لیکردوسرے جبکہ پیپلزپارٹی کےامجدحسین8ووٹ لیکرتیسرےنمبرپر ہیں۔

جی بی ایل اے 5 (نگر 2)

جی بی ایل اے 6 (ہنزہ 1) / مکمل نتائج

جی بی ایل اے6 ہنزہ سےتحریک انصاف کےعبیداللہ بیگ کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار نور محمد دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی ایل اے 7 (اسکردو 1) / مکمل نتیجہ

پیپلزپارٹی کےسابق وزیراعلیٰ سیدمہدی شاہ کوپی ٹی آئی کےہاتھوں شکست ہوگئی، جی بی ایل اے7اسکردوون سےتحریک انصاف کے راجہ ذکریاخان 5290 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پیپلزپارٹی کے سید مہدی شاہ 4114 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی ایل اے 8 (اسکردو 2) (مکمل نتائج)

تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے محمد کاظم 7534ووٹ لے کر آگے جبکہ پیپلز پارٹی کے سید محمد علی شاہ 7146ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی ایل اے 9 (اسکردو 3) / 2 پولنگ اسٹیشنز

آزادامیدوار وزیر محمد سلیم 232ووٹ لیکر آگے، تحریک انصاف کے فدا ناشاد 223 ووٹ لیکر دوسرے جبکہ پیپلزپارٹی کے وزیر وقار 106ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی ایل اے 10 (اسکردو 4) / مکمل نتیجہ

آزاد امیدوار راجہ ناصر 4700 ووٹ کامیاب قرار پائے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار وزیر حسن دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی ایل اے 11 (کھرمن) / مکمل نتجہ

تحریک انصاف کے امیدوار امجد علی زیدی 5872 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار سید محسن رضوی 1396 ووٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی ایل اے 12 (شگر) / 10 پولنگ اسٹیشنز

غیر سرکاری ، غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے راجہ اعظم خان 1736ووٹ لے کر آگے جبکہ پیپلز پارٹی کے عمران ندیم 837ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی ایل اے 13 (استور 1) / 23 پولنگ اسٹیشنز

غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے خالد خورشید 2491ووٹ لے کر آگے جبکہ پیپلز پارٹی کے عبدالحمید خان 1194ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی ایل اے 14 (استور 2) / 28 اسٹیشنز

غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے شمس لون 3580ووٹ لے کر آگے جبکہ پیپلز پارٹی کے مظفر ریلے 2282ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی ایل اے 15 (دیامیر 1) / ایک پولنگ اسٹیشن

پیپلزپارٹی کےبشیراحمد 78ووٹ لیکرآگے، آزادامیدوارمحمددلپزر37ووٹ لیکر دوسرےنمبر پر ہیں۔

جی بی ایل اے 16 (دیامیر 2) / ایک پولنگ اسٹیشن

مسلم لیگ ن کے محمدانور 101 ووٹ لیکر آگے، پی ٹی آئی کے عتیق اللہ دوسرے جبکہ مسلم لیگ ق کے عبدالعزیز 13ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی ایل اے 17 (دیامیر 3)

جی بی ایل اے 18 (دیامیر 4)

جی بی ایل اے 19 (غذر 1)

جی بی ایل اے 20 (غذر 2)

جی بی ایل اے 21 (غذر 3)

جی بی ایل اے 22 (گھانچے 1) / 2 پولنگ اسٹیشنز

جی بی ایل اے 22سے آزاد امیدوار مشتاق حسین کامیاب قرار پائے جبکہ پیپلزپارٹی کے محمد جعفر دوسرے اور تحریک انصاف کے امیدوار ابراہیم ثنائی تیسرے نمبر پر رہے۔

جی بی ایل اے 23 (گھانچے 2) / دو پولنگ اسٹیشنز

پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار آمنہ بی بی 228ووٹ لے کرآگے جبکہ آزاد امیدوار عبدا لحمید 114ووٹ لیکر دوسرےنمبرپر ہیں۔

جی بی ایل اے 24 (گھانچے 3) / مکمل نتیجہ

پیپلزپارٹی کےمحمداسماعیل 6 ہزار 206 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار شمس الدین 5 ہزار 361 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اے آر وائی کی روایت برقرار

اے آر وائی نیوز ایک بار پھر سب سے آگے رہا اور ٹی وی پر گلگت بلتستان میں پہلا ووٹ ڈالتے دکھایا، اے آر وائی نیوز کا 2001 سے آج تک سب سے بہترین انتخابی کوریج کا ریکارڈ برقرار رکھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website