counter easy hit

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی، کارڈ میں غلطیوں کی نشاندہی پر سوشل میڈیا پر طویل بحث

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی اس ماہ کی 27 تاریخ کو طے ہوگئی ہے۔ بلال ہاؤس کراچی کے ایک اعلامیے کے مطابق منگنی کی تقریب 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوگی، جس کے لیے دعوت نامے بھی تقسیم کردیے گئے ہیں۔ دعوت نامے کا کارڈ انتہائی منفرد طریقے سے بنایا گیا ہے، جس پر بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی شادی کی تصویر بھی لگائی گئی ہے۔

CONTRADICTIONS, IN, BAKHTAWAR BHUTTO ZARDARI’S, ENGAGEMENT, CARD, GONE, VIRAL

دعوت نامے کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کی منگنی یونس چوہدری کے صاحبزادے محمود چوہدری سے ہوگی۔اگروزیراعظم سمیت دوسرے اہم حکومتی مناصب پرفائز شخصیات اپنے منصب کا دورانیہ مکمل ہوجانے کے بعد حوالے کے طور پر “سابق”لکھتی ہیں تو صدر مملکت سبکدوشی کے بعد اپنے منصب کے ساتھ سابق لکھنے کا پابند کیوں نہیں۔ یہ سوال بحث کی شکل میں بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب کا دعوت نامہ منظر عام پر آنے کے بعد سامنے آیا۔ جس کی تقریب 27 نومبر کوکراچی میں ہوگی۔ یہ دعوت نامہ سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے ہے اور دعوت کی عبارت جو انگریزی میں ہے وہ جلی حروف میں “پریذیڈنٹ آصف علی زرداری” کے نام سے شروع ہوتی ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کی جانے والی بحث میں مختلف تبصرے اور قانونی نکات اٹھائے گئے مثلاً یہ کہ اگر سابق صدر آصف علی زرداری بھی اپنے نام کے ساتھ “صدر” لکھتے ہیں اور موجودہ صدر ڈاکٹر عارف علوی بھی تو پھر فرق کیاہوا۔ ظاہر ہے کہ آصف علی زرداری پاکستان کے ہی صدر رہے ہیں اپنی پارٹی کے شریک چیئرمین ہیں۔ دعوت نامے میں بختاور کو “شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی” لکھا گیا ہے۔ جس پر یہ اعتراضات سامنے آئے ہیں کہ بختاور صرف بے نظیر بھٹو کی ہی نہیں بلکہ آصف علی زرداری کی بھی صاحبزادی ہیں۔ اس لیے دعوت نامے میں بختاور کے والدین کا نام آنا چاہیےتھا نہ کہ صرف والدہ کا۔ جبکہ دعوت نامہ پڑھنے والوں کے اشتیاق اور تجسس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ انھوں نے لفظ “محترمہ” کے سپیلنگ میں بھی غلطی کی نشاندہی کی ہے۔ تاہم یہ بحث بھی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد بھٹو خاندان کے افراد بالخصوص محترمہ بے نظیر بھٹو کے بچوں سے کتنی محبت اور وابستگی رکھتی ہے۔ اور اس وقت بالخصوص نئی نسل میں اس نوجوان کی تصویر دیکھنے کی شدید خواہش ہے جو مستقبل میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا داماد اور بختاور کا شریک زندگی بننے والا ہے۔

منگنی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہیں لوگوں کی جانب سے مبارکبادی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

نسیم صدیقی نامی صارف نے بختاور بھٹو زرداری کی آئندہ زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

@asmashirazi @BBhuttoZardari @BakhtawarBZ @AseefaBZ Bakhtawar Bhutto Zardari getting engaged soon, God bless her and give her all comforts of life in her future life. pic.twitter.com/kmoFn8XJRj

— Nasim Siddiqui (@iNasimSiddiqui) November 14, 2020

دیگر صارفین نے بھی بختاور بھٹو زرداری کو مبارکباد دی۔

Dear @BakhtawarBZ Congratulations on your wedding engagement! I’m so happy to hear that you & your partner are taking the next step together.#bakhtawarbhuttozardari pic.twitter.com/EPzfipUElt

— Mumtaz Jamali (@MumtazzJamali) November 14, 2020

Congratulations to @BakhtawarBZ for getting engaged.#bakhtawarbhuttozardari pic.twitter.com/1km5Mdn8TN
— SawKib Aly (@TheHaidri) November 14, 2020

دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری کو مبارکباد دینے والوں کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کی بھی کمی نہیں، جنہوں نے کارڈ میں غلطیاں بھی نکال ڈالیں۔

آمنہ جبین نےلکھا: ’ کیا بختاور صرف بے نظیر بھٹو کی بیٹی ہیں؟ اور کیا آصف زرداری ابھی بھی صدر ہیں؟

Is Bakhtwar only Benazir Bhutto’s daughter? And is Asif Zardari still a president? pic.twitter.com/N3avU8Fc7I

— Aamnah Jabeen (@Aamnah_J) November 14, 2020

ڈاکٹر فہیم ابڑو نے بھی منگنی کے کارڈ میں اسی قسم کی غلطی کی نشاندہی کی۔

President is Arif Alvi
And
Bakhtwar is daughter of Asif Zardari

There are #two mistakes in this card ..@asmashirazi https://t.co/83bWldOsAH

— DrFahim Abro (@PatriotcYouth) November 14, 2020

جس پر ایک صارف نے لکھا کہ ’والدہ کے نام سے شناخت کیے جانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے اور آصف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صدر ہیں۔‘

Nothing wrong in being recognised by your mother’s name. Also, Asif Ali Zardari is the party’s president.

— Aman (@LalaLoyalist) November 14, 2020

کراچی مومی کے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک صارف نے کارڈ میں لفظ ’محترمہ‘ کے املا میں بھی غلطی نکال ڈالی۔

He’s not president
She’s not the daughter of only benazir
Spelling of mohtrama #bakhtawarbhuttozardari pic.twitter.com/OVlfaRSTDC
— Karachi_mommy (@RandomBytes1) November 14, 2020

ان سب باتوں سے قطع نظر زیادہ تر صارفین بختاور کے ہونے والا دلہا کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب ہیں، جن کے حوالے سے ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Can not wait to have the first glimpse of Mehmood! #BakhtawarBhuttoZardari
— Areesha (@AreeshaPervez) November 14, 2020

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website